(Depression) دباؤ
تحریر : آمجد خان محسود (Depression) دباؤ دباؤ بعض لوگوں کے نذدیک یہ ایک کیفیت کا نام ہے اور بہت سے لوگوں اور ماہرِ نفسیات کے مطابق یہ ایک بیماری ہے۔ دراصل اس میں ہوتا یہ ہے کہ ڈپریشن کے متاثرہ شخص کے زہن پر پریشانیوں کا دباؤ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے معمولات کو صحیح طریقے پر انجام دینے قابل نہیں رہتا ۔گویا زہنی دباؤ سے اس کا زہن اس قدر متاثر ہوجاتا ہے کہ وہ کسی ایک کام پر یکسوئ کے قابل نہیں رہتا۔ آج کل کی جدید شہری زندگی کی جہاں بہت سی سہولتیں ہیں اور برکتیں ہیں وہاں ہر وقت ایک ایسے عذاب سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے جسے مہذّب اصلاح میں " ڈپریشن یا ذہنی دباؤ" کہا جاتا ہے۔ڈپریشن کسی بھی سطح کا اور کسی بھی ممکنہ وجہ سے ہوسکتا ہے اور بڑے شہروں کا کوئی بھی شہری یہ دعویٰ نہیں کرسکتاکہ وہ ڈپریشن کے آثرات سے بالکل آزاد ہے البتہ ذرا سی توجّہ اور کوشش سے اس بیماری پر قابو ضرور پایا جاسکتا ہے۔ ذہن کی یہ کیفیت کیوں ہوتی ہے اس کا پسِ منظر کیا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں دیکھیں! یہ دنیا جس میں ہم رہ رہے ہیں ہمیں خوشیاں اور غم دونوں فراہم کرتی ہے۔ہماری اس زندگی میں خوشیاں تو ہیں لیکن سات...