ایلومیناٹیز

#ایلومیناٹیز:
(تعارف، مقاصد)

ایلیومیناٹیز دراصل صہیونی خفیہ سٹیٹ کے مختلف بڑے بڑے پراجیکٹس میں سے ایک پراجیکٹ ھے۔ جس کا کام زیادہ تر کام پروپیگنڈا نیٹ ورک میڈیا ،سوشل میڈیا کے ذریعے ھوتا ھے۔

ایلومیناٹیز کا مخرج لاطینی زبان کا لفظ ایلومیناٹس ہے جس کا مطلب ہے دانشمند اور روشن دماغ شخص۔ یہ تنظیم جرمنی کے علاقے بویریا میں یکم مئی 1776 کو قائم کی گئی تھی۔ نوٹ کریں کہ 1776 وہی سال ہے جب دنیا بھر میں گمراہی پھیلانے والے ملک امریکہ نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔۔۔

جرمنی میں 1784 سے لے کر 1790 تک ایلومیناٹی اور دوسری خفیہ تنظیموں کو بھرپور طریقے سے کچلنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن اس وقت تک ایلومیناٹیز نے یورپ اور امریکہ کے اہم ترین افراد کو اپنا ممبر بنا لیا تھا جو کہ حکومت، سیاست، تجارت، یونیورسٹیوں، حتٰی کہ چرچ تک میں اہم عھدوں پر فائز تھے۔ محب وطن عوام کے غصے کو دیکھتے ہوئے جرمن حکومت نے بھرپور کریک ڈاؤن کیا تو یہ تنظیم زیر زمین چلی گئی اور خفیہ رہتے ہوئے دنیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں کرنے لگی۔۔۔

جیسا کہ ذکر ہوا ہے کہ ایلومیناٹی نے ہی 1776 میں امریکہ کو برطانیہ سے آزاد کرایا تھا۔ اسی وجہ سے امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل بنائی گئی تو عین گنبد کے نیچے امریکہ کے بانی جارج واشنگٹن کا ایک ایسا مجسمہ رکھا گیا جو بعینہ بفومیٹ شیطان کے انداز میں بنایا گیا تھا۔ جب محب وطن صحافیوں نے یہ نوٹ کیا تو اس پر اتنا شور و غل مچا کہ اسے ایک غیر نمایاں جگہ پر منتقل کرنا پڑا۔۔۔

یہ مادر پدر آزاد امریکہ جو کہ درحقیقت ایلومیناٹیز کا غلام ہے، ایلومیناٹیز کی دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ آج ہم دیکھ ہی رہے ہیں کہ کس طرح دنیا کی دوسری تمام عظیم ترین سپر طاقتوں یعنی سلطنت عثمانیہ، بہادر شاہ ظفر کے ہندوستان، سپین، چین، آسٹرو ہنگرین سلطنت اور آخر میں روس کی تباہی کو یقینی بنایا گیا تاکہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور بن سکے۔۔۔

اس تنظیم کا بانی آدم وائس ہاپٹ نامی شخص تھا۔ اس نے اس خفیہ تنظیم کے اہداف طے کرتے ہوئے تمام ممالک کے عوام پر مذہبی غلبے اور ریاستی طاقت کے اندھے استعمال کے خاتمے کو بنیادی مقصد بنایا اور مذہب اور حکومت کو خود سامنے آئے بغیر کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بنائی۔۔۔

تحقیقی ذہن رکھنے والے ہر ذی شعور شخص کی طرح آپ نے اکثر ایلومیناٹی نامی بدنام زمانہ تنظیم کے بارے میں سنا ہو گا جو کہ ہر وقت مسلمانوں کے خلاف خفیہ سازشوں میں مصروف رہتی ھے۔ اس کی تاریخ، عزائم اور نہایت ہی خفیہ نشانات جو سب کے سامنے ہوتے ہوئے بھی ایک عام آدمی کو دکھائی نہیں دیتے ہیں۔۔۔

لیکن ہر بڑے واقعے کے بعد اس تنظیم کا نام ابھرتا ہے تو یہ اپنے غلام میڈیا کے ذریعے اپنے وجود کو سازشی تھیوری قرار دے کر صاف بچ نکلتی ہے۔ آڈیو ویڈیوز اور دنیا کے میڈیا کو استعمال کر کے پوری دنیا میں پھیلے اپنے آلہ کاروں تک یہ تنطیم اپنے شیطانی پیغامات کی ترسیل کرتی ھے۔ اس کے علاوہ دنیا کے انسانوں کا ڈیٹا آڈیو ویڈیوز کی شکل۔میں محفوظ بناتی ھے۔ جس کو اپنی مرضی اور مقاصد کے مطابق مستقبل میں استعمال کرنے کیلیے محفوط کرتی ھے۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے پروپیگنڈا وار کیلیے بھی ایلیومیناٹیز میڈیا کا سہارا لیتے ھیں۔۔۔

 پوری دنیا کا میڈیا اور اس میڈیا پر کنٹرول کرنا ھے۔ اس کے علاوہ پوری دنیا میں اپنے جدید ترین سائنسی آلات اور خفیہ کارندوں کی مدد سے انسانوں کی آڈیوز اور ویڈیوز ریکارڈنگ حاصل کرنا ھے۔ اسکے علاوہ سماعتی سائنس کے میدان میں ایسی خطرناک اور ویری ہائی آڈیو فرینکوینسیز بنا کر ان کو موبائل فونز کے زریعے انسان تک پہنچانا اور ان فریکوینسیز کی مدد سے اس انسان کی سماعت ختم کر کے اس کو بہرہ کر دینا، اس کے دماغ پر ان فریکوینسیز کا حملہ کر کے برین ہیمرج یا برین کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں پیدا کر دینا شامل ھے۔۔۔

اسکے علاوہ عالمی میڈیا کا استعمال کر کے دنیا میں فحاشی، عریانیت، دجالی اشکال، اشارات اور پیغامات کا پھیلاؤ کروانا۔ عجیب و غریب جادوئی کرتب، daring پروگرامز کے نام پر شیطانیت پھیلانا، گانے میوزک انڈسٹریز  جیسے پاکستان کا کوک سٹوڈیوز، فلم انڈسٹریز کے زریعے دنیا میں فحش ویڈیوز کو عام کروانا انسانوں کو ایسے شیطانی ہتھکنڈوں کا عادی بنانے جیسے کام ایلیومینائیز کے دائرہ کار میں شامل ھیں۔۔۔

 حالانکہ منطقی ذہن رکھنے والا ہر شخص اصل سچ جانتا ہے اور سازشی تھیوریوں کو حقیقت سمجھتا ہے۔ ایلومیناٹی کا ہدف ایک عالمی حکومت کا قیام ہے جس کی راہ میں صرف اور صرف ھمارے باشعور ذہین، جنگجو اور مذہبی لوگ حائل ھیں۔ جو کہ مسلمان قوم کو ایلیومیناٹیز یا شیطانی صہیونیوں کی سازشوں سے بروقت آگاہ کر کے ان کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔۔۔

یہ رسوائے زمانہ تنظیم پوری دنیا کی حاکمیت اور معیشت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور ان میدانوں میں اپنے ایجنٹس کو لیڈر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ پیسہ اکٹھا کرنے کے لئے حکومتیں بنانے اور گرانے سے لے کر کھیل کے میدان میں میچ فکس کرنے تک ہر کام کر گذرتی ہے خواہ اس کے لئے اسے قتل و غارت اور بلیک میلنگ پر ہی کیوں نہ کرنا پڑیں۔۔۔

بیسویں صدی کے اہم واقعات جن میں ایلومیناٹی کی سازش کا ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے وہ پہلی جنگ عظیم، برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہشتم کو امریکی مطلقہ مسز والس سمپسن سے شادی کے ذریعے تخت سے ہٹانا، دوسری جنگ عظیم، پرل ہاربر پر جاپانی حملہ، اسرائیل کا قیام، امریکی صدر کینیڈی کا قتل، ایرانی انقلاب اور ایران عراق جنگ، اندرا گاندھی کا قتل، جنرل ضیا الحق کا قتل، نائن الیون، مشرق وسطی کی موجودہ جنگیں، اور مشہور قوال امجد صابری کا قتل شامل ہیں۔۔۔

تہذیب الحسن
ایگل اسکواڈ

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے