Posts

Showing posts with the label ڈیپرش ‏کیا ‏ہے ‏اور ‏کیسے ‏ہوتا ‏ہے، ‏

ڈیپرش ‏کیا ‏ہے ‏اور ‏کیسے ‏ہوتا ‏ہے ‏

ڈپریشن کیا ہے؟؟؟؟ _________________ ڈپریشن کوئی اچانک پیدا ہونے والی بیماری نہیں ہے۔۔۔ یہ کوئی وبائی بیماری نہیں ہے۔۔۔ لیکن اگر ایک نارمل انسان کئی ''ڈپریسڈ'' لوگوں میں وقت گزارے۔۔۔ تو بالآخر یہ بھی وبا کی صورت اختیار کرکے نارمل فرد کو بھی ڈپریسڈ کردیتی ہے۔۔۔ زیادہ تر ڈپریشن کا سبب چھوٹی چھوٹی پریشانیاں۔۔۔ اور قطرہ قطرہ خیالات بنتے ہیں۔۔۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک انسان اپنے کاندھے سے رسی باندھے۔۔۔ اور اس رسی کے آخری سِرے پر مقناطیس لگا ہو۔۔۔ اب وہ جہاں سے گزرتا ہے۔۔۔ طاقتور مقناطیس چھوٹے بڑے ذرات اپنے ساتھ چپکاتا چلا جاتا ہے۔۔۔ اگر فرد اس میٹیریل، ان ذرات کو صاف نہ کرتا رہے۔۔۔ تو اپنے ہی کاندھوں پر بوجھ بڑھے گا اور بالآخر کندھے جھک جائیں گے۔۔۔ ایسے ہی۔۔۔ ہمارا دماغ ایک طاقتور مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے۔۔۔ یہ روزانہ، چوبیس گھنٹے۔۔۔ جگہ جگہ سے مختلف باتیں۔۔۔ مختلف سوچیں۔۔۔ مختلف طعنے۔۔۔ طرح طرح کی گالیاں۔۔۔ قسم قسم کے خیالات۔۔۔ اپنے ساتھ چپکاتا چلا جاتا ہے۔۔۔ اب اگر فرد فوری ان خیالات سے چھٹکارا حاصل نہ کرے۔۔۔ تو یہی خیالات، طعنے، گالیاں، باتیں اور سوچیں مل کر ایک لوہے...