چند نفسیاتی مسائل کے حوالے سے چند ٹ ِٹیپس ۔۔۔

چند نفسیاتی مسائل کے حوالے سے چند #ٹِپس ۔۔۔

1....اگر آپ ڈپریشن کا شکار ھیں اور خود کو تنہا محسوس کر رھے ھیں  تو کبھی تنہا کمرے میں لائیٹ آف کرکے نہ بیٹھیں ۔ اندھیرا آپ کے ذھن کو مزید منفی سوچوں کی طرف لے جاتا ھے ۔  
۔
2...اگر آپ اداس ھیں  تو چھوٹے بچوں کے پاس جاکر بیٹھ جائیں ۔ ان کی شرارتیں دیکھیں تو یقیناً آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جائے گی ۔

3۔۔۔ اگر آپ کو لگتا ھے کہ زندگی میں ناکامیاں صرف آپ کا ھی مقدر ھیں تو اپنے سے کمتر معاشرتی اور معاشی حالت کے حامل لوگوں کی زندگی کا مشاھدہ کیجئے ۔۔  مثلاً آپ کا خانساماں ۔۔ ڈرائیور ۔۔ یا آپ  کے گھریلو کام کرنے والی خاتون ۔۔  جس کو آپ ماسی کہتے ھیں ۔ 

4...پریشانی اور ڈپریشن میں مذھب کی چھتری تلے ضرور پناہ لیجئے ۔  خدا کے حضور حاضری سے دل مطمئن ھوتا ھے ۔ جبکہ مذھب سے دوری سے شیطان دل میں وسوسے پیدا  کر دیتا ھے ۔

5.. اگر آپ کا لائف پارٹنر آپ کو چھوڑ گیا ھے یا محبت میں آپ کو دھوکا ھوا ھے تو یقین کر لیجئے کہ خدا نے آپ کے لئے کچھ زیادہ بہتر سوچا ھے 

6.... آپ کو لگتا ھے کہ آپ کی شکل و صورت اچھی نہیں ھے ۔ تو کبھی کسی نابینا کو ضرور  دیکھ لیجئے گا ۔ یا کسی دونوں ٹانگوں سے معذور شخص کو دیکھ کے اپنی صحیح سلامت ٹانگوں کا خیال ضرور ذھن میں لائیے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے