نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی۔۔۔
تحریر : عین الھدی (بی ایس۔ زوالوجی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور )
رہنمائی : سر حنان عبدالخالق ( ایم فل ۔ زوالوجی )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ غالب بھی، عجیب شاعر تھے۔۔۔ لو بھلا بتاؤ، نیند نا آنے کی کچھ تو وجہ ہوگی نا، عوام سے پوچھ رہے ہیں خود کھوج کرتے تو آئندہ کبھی شکایت نا ہوتی۔۔۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں نیند آتی کیسے ہے اور نا آنے کی کیا وجہ ہے (جاری ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیند ۔۔۔۔ آخرکار اس لفظ کے معنی کیا ہیں؟ ہم کیوں سوتے ہیں؟ یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں کبھی نہ کبھی تو ضرور آیا ہو گا ۔ بس یوں سمجھیں کہ آج کی یہ تحریر لکھنے کا مقصد یہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان زندگی کا ایک تہائی حصہ سوتے ہوئے گذارتا ہے لیکن اس دوران ہوتا کیا ہے ؟ 1950 سے پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ نیند ایک غیر فعال سرگرمی ہے لیکن بعد میں نتیجہ یہ نکلا کہ نیند کے دوران ہمارا دماغ بہت سی ایسی سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہوتا ہے جو زندہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔
Jhons Hopkins sleep expert and neurologist Mark Wu,M.D., Ph.D.
" But it turns out that sleep is a period during which the brain is engaged in a number of activities necessary for life - which are closely linked to quality of life "
اچھی صحت کا راز نیند کو کہا جاتا ہے ۔ جیسے زندہ رہنے کے لیے خوراک اور پانی کی ضرورت ہے ٹھیک اسی طرح ہمیں نیند کی بھی ضرورت ہے۔ بظاہر تو ہم سوئے ہوئے ہوتے ہیں لیکن نیند کے دوران بھی ہمارے جسم میں بہت سے حیاتیاتی عوامل ہو رہے ہوتےہیں :
♡ دماغ نئی معلومات کو محفوظ کرتاہے اور زہریلے فضلے سے نجات دیتا ہے۔
♡ اعصابی خلیات بات چیت کرتے اور پہچانتے ہیں جو صحتمند دماغ کی تقریب کی حمایت کرتا ہے ۔
♡ جسم خلیات کی مرمت، توانائی کا ذخیرہ، ہارمونز اور پروٹین کو خارج کرواتا ہے ۔
یہ عوامل ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہیں جن کے بغیر جسم اپنے کام سہی سے انجام نہیں دیتا ۔
یہاں سوال یہ ہے کہ آخر ہمیں نیند کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟ سائنس دانوں نے چند ایک وجوہات اور نظریات پیش کیے ہیں جن کا لب لباب کچھ یوں ہے ۔
¤ توانائی کا تحفظ :
چونکہ نیند کے دوران ہمارے میٹابولک کی شرح کم پڑ جاتی ہے اور رات میں ہمیں توانائی کی کم ضرورت ہوتی ہے تبھی نیند اگلے دن کےلیے توانائی کو محفوظ رکھنےکےلئے ضروری ہے۔
¤سیلولر بحالی :
نیند ہمارے بہت سے جسمانی عوامل کو بحال کرنےمیں مدد دیتی ہے۔
* muscle repair
*protein synthesis
*tissue growth
*hormone release etc...
¤ Brain Function :
نیند بہت سے دماغی عوامل اعصابی خلیوں کو پہچاننا اور زہریلے فضلات کو ختم کرنے جیسے اور بھی بہت سے عوامل میں ضروری ہے تاکہ جاگنے کے بعد دماغ اچھے سے کام کر سکے اور یہ ہماری یادداشت پر بہت گہرا اثر مرتب کرتی ہے ۔
¤ Emotional well being :
نیند کے دوران دماغ کے وہ حصے جو احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں ان کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے ۔جن میں amygdala, striatum, insula اور medial prefrontal cortex وغیرہ شامل ہیں۔ دماغی سرگرمی میں یہ تبدیلی دماغ کو مکمل طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے ۔
¤ وزن کی برقراری :
Ghrelin اور leptin جیسے ہارمونز کو کنٹرول کر کے وزن کو متوازن رکھا جاتا ہے ۔
Ghrelin کی مقدار نیند کے دوران کم ہو جاتی ہے کیونکہ اس وقت ہمیں زیادہ توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ نیند کی کمی کی وجہ سے Ghrelin کی مقدار بڑھ جاتی ہے البتہ leptin کم ہوجاتا ہے جو ذیادہ بھوک لگنے کا باعث بنتے ہیں اور وزن کے بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
¤ Proper insulin Function :
اگر ہماری نیند پوری نہ ہو گی تو خون میں انسولین اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرے گی جس کی وجہ سے گلوکوز بہت کم استعمال ہو گی اور خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جائےگی بو کہ Type 2 diabetes کی وجہ بنتی ہے ۔
دماغ نیند کے دوران بہت کم گلوکوز استعمال کرتا ہے تاکہ خلیے آسانی سے گلوکوز کی ایک خاص مقدار حاصل کر سکیں۔
¤ قوت مدافعت :
ایک اچھے اور صحتمند مدافعتی نظام کا انحصار نیند پر ہے۔ cytokines ایسی پروٹینز ہیں جو نیند کے دوران خارج ہوتی ہیں ۔ اینٹی باڈیز اور مدافعتی خلیے بناتی ہیں تاکہ کسی انفیکشن کے خلاف لڑ سکیں۔
¤ Heart health :
نیند کی کمی کی وجہ سے بہت سی دل کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
* وزن کا بڑھنا
* بلڈ پڑیشر کا بڑھنا
* کورٹیسول کی کمی
* انسولین میں رکاوٹ وغیرہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔نیند کے مراحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیند کے تین مراحل کا شمار NREM جبکہ چوتھا مرحلہ REM کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر 90 منٹ کے بعد یہ مراحل دہرائے جاتے ہیں۔ 7-9 گھنٹےکی نیند میں یہ تقریبا 4-6 مرتبہ دہرائے جاتے ہیں۔
☆پہلا مرحلہ nREM:
نیند آتے ہی یہ پہلا مرحلہ ہے جس میں انسان کو ہلکے جھٹکوں اور پٹھوں کے کھچاو اور گرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ جیسے ہی ہلکی نیند طاری ہوتی ہے جسم میں دماغ کی لہریں، دل کی دھڑکن اور انکھوں کی حرکت مدھم پر جاتی ہے ۔اس کا دورانیہ 7 منٹ تک کا ہے ۔
☆ دوسرا مرحلہ nREM :
یہ مرحلہ گہری نیند سے پہلے کا ہے ۔Sleep spindles اور K Complexes دونوں مل کر دماغ کی حفاظت کرتے ہیں اور جاگنے سے روکتے ہیں ۔ اس مرحلے میں جسم کا درجہ حرارت کم جبکہ پٹھے اور دل کی دھڑکن اپنی اصل حالت میں آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ نیند کا زیادہ تر حصہ اسی مرحلے میں طے ہوتا ہے ۔
☆ تیسرا مرحلہ nREM :
یہ مرحلہ گہری نیند کا ہے جس میں آنکھوں اور پٹھوں کی حرکت رک جاتی ہے اور دماغ کی لہریں (Delta waves) ہلکی ہو جاتی ہیں ۔ اس مرحلہ میں کسی شور کی وجہ سے جاگنا مشکل ہوتا ہے جبکہ جسم توانائی کو محفوظ کرتا ہے تاکہ اگلے دن کا آغاز اچھا اور توانائی سے بھرپور ہو۔
☆چوتھا مرحلہ REM :
یہ مرحلہ سونے کے تقریبا 90 منٹ بعد آتا ہے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک کا ہوتا ہے ۔ اس مرحلے کو dreaming stage بھی کہتے ہیں کیونکہ اس مرحلے میں خواب دیکھے جاتے ہیں۔ دل کی دھڑکن، آنکھوں کی حرکت تیز ہو جاتی ہے اور کسی شور کی وجہ سے نیند خراب اور کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
نیند کی اصل وجہ جسم میں melatonin کا خارج ہونا ہے یہ سونی سے دو گھنٹے پہلے یا تاریکی کے ساتھ ہی خارج ہونا شروع ہوتا ہے جو نیند کا احساس دلاتا ہے۔
دماغ کے کچھ حصے hypothalamus, thalamus, brain stem , pineal gland, basal forebrain اور amygdala نیند کے عمل میں اپنا کا کرتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ نیند کی ضرورتتو ہے لیکن کتنی دیر کی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری ہے ؟ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نیند کی ضرورت اور اوقات عمر کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں اور اس کا دورانیہ ہر شخص میں مختلف ہوتا ہے ۔
* 3 ماہ : 14-17 گھنٹے
* 4-11 ماہ : 12-15 گھنٹے
* 1-2 سال : 11-14 گھنٹے
* 3-5 سال : 10-13 گھنٹے
* 6-13 سال : 9-11 گھنٹے
*14-17 سال : 8-10 گھنٹے
*18-64 سال : 7-9 گھنٹے
* 64 سال ۔۔۔: 7-8 گھنٹے
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ نیند کا دورانیے میں کمی آتی ہے چونکہ جوانی میں انسان تندرست ہوتا ہے اور سارا دن کھیل کود اور اور دوسری سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے اس خی استعمال شدہ توانائی کو محفوظ کرنے کے لیے اچھی نیند کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بڑھاپے میں انسان کی سرگرمیاں قدرے کم ہو جاتی ہیں اور کچھ ایسی بیماریاں آ گھیرتی ہیں جو نیند میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
یہ تو ہم نے دیکھ لیا کہ نیند کب کیسے اور کیوں آتی ہے جو بات رہ گئ ہے وہ یہ کی اگر نیند پوری نہ ہو تو ؟ نیند پوری نا ہونے سے کچھ جسمانی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے ۔۔ذہنی دباؤ، تھکاوٹ، بلڈ پڑیشر کا بڑھنا ، شوگر اور دل کی بیماریاں ، کمزور یادداشت، غصہ، کمزور مدافعتی نظام اور وزن کا بڑھنا وغیرہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیند میں ہوتے ہوئے ہر شخص تقریبا 2 گھنٹے خواب دیکھتا ہے لیکن اٹھنے کے بعد بعض اوقات وہ خواب یاد نہیں رہتے اس کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں کی جا سکی لیکن انسان کے احساسات خواب سے ضرور جڑے ہوتےہیں ۔ سارا دن کی جانے والی سرگرمیاں خواب میں نمایاں ہوتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ جو شخص زیادہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں انہیں برے اور ڈراونے خوابوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔یہ عموما نیند کے آخری مرحلے میں آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(بقیہ حصہ)
آج کے دور میں اگر غالب ہوتے تو میں آپ سے گزارش کرتی کہ یہ تحریر ان تک پہنچا دیں، لیکن واۓ ناکامی۔۔۔
چلیں، اب آپ لوگ ہی گزارا کریں۔۔۔
الله آپ کو سکھ کی REM نصیب کرے۔۔۔
شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Bibliography :
[https://www.psychiatrictimes.com/sleep-disorders/role-melatonin-circadian-rhythm-sleep-wake-cycle](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.psychiatrictimes.com%2Fsleep-disorders%2Frole-melatonin-circadian-rhythm-sleep-wake-cycle%3Ffbclid%3DIwAR3GjY3vahsRST0rdhypO8Wk96wuCGmFqGkzCIq9I28aTdBi_4H9zeARxUk&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC5390528/](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.ncbi.nlm.nih.gov%2Fpmc%2Farticles%2FPMC5390528%2F%3Ffbclid%3DIwAR12Y9k3vcGUMg1iJrD4ia0aIxVxaiZLNRGaSYcHf3tETAk-hi--uUj8ykY&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.ninds.nih.gov/disorders/patient-caregiver-education/understanding-sleep](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.ninds.nih.gov%2Fdisorders%2Fpatient-caregiver-education%2Funderstanding-sleep%3Ffbclid%3DIwAR2QsqRaZXy8uGw5zHlTauQN_wQyx6M_dK314w18Z85TqpazFwA_oEkzsfI&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[http://www.scielo.br/scielo.php?pid=s1516-44462005000500007&script=sci_arttext&tlng=en](https://l.facebook.com/l.php?u=http%3A%2F%2Fwww.scielo.br%2Fscielo.php%3Fpid%3Ds1516-44462005000500007%26script%3Dsci_arttext%26tlng%3Den%26fbclid%3DIwAR3GjY3vahsRST0rdhypO8Wk96wuCGmFqGkzCIq9I28aTdBi_4H9zeARxUk&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.sciencedirect.com/topics/psychology/mechanism-of-sleep](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.sciencedirect.com%2Ftopics%2Fpsychology%2Fmechanism-of-sleep%3Ffbclid%3DIwAR3BedVF_m30oJbh5jHWftRuPZqIR6bAhfNNNrhBAnvAbI1LoAaK1qp861U&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.sciencedirect.com/topics/neuroscience/mechanism-of-sleep](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.sciencedirect.com%2Ftopics%2Fneuroscience%2Fmechanism-of-sleep%3Ffbclid%3DIwAR2UxU6tg1zlIZ35yVOxo_EIo_sUNZWT09grLEC1aiKHmkfjn4izt3nId9I&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.tuck.com/stages/](https://l.facebook.com/l.php?u=https%3A%2F%2Fwww.tuck.com%2Fstages%2F%3Ffbclid%3DIwAR279uE1dgHzk3FVUu91eqcJ-pw0GD8zqwoyAyX3y0mnOvEaEAwMu0aBMac&h=AT3siHnSHa97wBQwZ1RaBIJWpBgmBNWoEdcY-VePZ_nzyyObnQ4qA18fXYoMuc8h_jfzzpcf25V1cgFB7Hqj4AcXHLEgamW-sI3SURC1W_rKmGpI9ZRHkhpBNHPvvMb_0RIfRg)
[https://www.healthline.com/health/why-do-we-sleep#takeaway](https://www.healthline.com/health/why-do-we-sleep?fbclid=IwAR3GjY3vahsRST0rdhypO8Wk96wuCGmFqGkzCIq9I28aTdBi_4H9zeARxUk#takeaway)
[https://www.hopkinsmedicine.org/health/wellness-and-prevention/the-science-of-sleep-understanding-what-happens-when-you-slee](https://www.hopkinsmedicine.org/health/wellness-and-prevention/the-science-of-sleep-understanding-what-happens-when-you-sleep?fbclid=IwAR2n33G6boSYinx_Qn_xsuLd9bgCzIK73tbRvcyny_M8wwjP_yRPt-k5bxI)
Comments
Post a Comment