کلوننگ کیا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
کلوننگ کیا ہے ؟ (?what is cloning) آج کے ترقی یافتہ دور میں کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہت حد تک سائنس اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔اس جدید دور میں معمولی سی مشین سے لے کرانسانی صحت اور دل کی نازک مشینوں کو چلانے کیلئے سائنس کا علم ضروری ہے۔سائنس نے ہماری زندگی سوچ کردار اور رویوں کو بدل کر رکھ دیا ہے سائنس نے انسان کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کی ہے انسانوں کے اندر وسیع ا لنظری کو پیدا کیا ہے اور اس نے فطرت کے قوانین کو اس طریقے سے استعمال کرنا سیکھ لیا ہے کہ اس کی زندگی میں ایک انقلاب آ رہا ہے اس جدید دور میں نئے نئے سائنسی انکشافات سے عقل انسانی دنگ ہے ایک طرف سائنس نے موذی امراض کا علاج دریافت کیا سورج کی شعاؤں کو مسخر کیا ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی تحقیق سے آج لاکھوں افراد جو اولاد کی نعمت سے محروم تھے اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں معزز قارئین جہاں سائنسی ترقی انسان کیلئے مفید ہے وہاں اس کی اپنی ایجادات نے ہی اسے مشکلات و مصائب میں گرفتار کر دیا ہے اور یہی ایجادات اس کیلئے خطرات کا سبب بن رہی ہیں یہ دہشت و بربریت ہیرو شیما اور ناگا ساکی کی تباہی انہی ایجادات کی بدولت انسانیت تباہی و...