دماغ کچھ حیران کن امور
ہمارا دماغ کافی حیران کُن امور انجام دیتا ہے۔ ذیل میں کچھ حقائق ہیں جو آپ کو حیران و پریشان کر دیں گے۔
• گانے سُننا ان چند سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی ہے جس میں پورا دماغ استعمال ہوتا ہے۔
• ہمارا دماغ منفیت کی طرف خاص کشش رکھتا ہے۔ کیونکہ منفی یادیں رکھنا ہمیں مستقبل کی بہتر تیاری میں مدد دیتی ہیں۔ جو کہ ہماری حفاظت کے لئے ضروری ہے۔
• اپنے دماغ کو اس بات پہ راضی کرنا کہ یہ بہترین انداز میں سویا ہے واقعی اس بات کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔
• نئی چیزوں کا سیکھنا ہماری ذہانت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ بوڑھے ہیں تب بھی۔
• ہمارا دماغ تب زیادہ تخلیقی کام کرتا ہے جب یہ تھکا ہوا ہوتا ہے۔
• ہمارا دماغ ان لوگوں کے بارے مختلف طریقے سے ریسپانس دیتا ہے جن کو ہم جانتے ہیں۔ وہ لوگ جن کے درمیان ہم ذائقے اور ترجیحات میں ہم آہنگی رکھتے ہیں ان کو ہمارا دماغ زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
•۔ دونوں ہاتھوں سے کام کرنے اور بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے لوگوں کا کارپوس کولوسم نامی دماغی پُل جو دماغ کے دو حصوں کو جوڑتا ہے عام لوگوں جو دائیں ہاتھ کو چلاتے ہیں اُن سے 11% بڑا ہوتا ہے۔
• ایک لطیفے کو سمجھ کر ہنسنے کے لئے دماغ کے پانچ حصے کام کرتے ہیں تب جا کر ہم لطیفہ سمجھ پاتے ہیں۔
• آپ کے ذہن میں ایک گانا بار بار گھوم رہا ہے۔ پریشان مت ہوں کیونکہ ہمارا دماغ گانوں کو نامکمل کام سمجھ کر پراسس کرتا ہے تاکہ آپ اسے یاد رکھ سکیں اسی لئے ایک گانا دماغ میں گھومتا ہے۔
یہ دماغ ہی ہے جو ہمیں باقی کی تمام مخلوقات سے الگ کرتا ہے۔ اگر یہ نا ہوتا تو آج ہمارا راج نا ہوتا۔
تحریر
ضیغم قدیر
Comments
Post a Comment