دنیا میں اگر سانپ ختم ہو جائے
دنیا سے اگر سانپ ختم ہو جائیں تو کیا اثر پڑے گا یا کیا ہوگا؟
یہ سوال بھی کافی دفعہ مجھ سے پوچھا گیا ہے سوچا آج اسکی تفصیلاً وضاحت کر دوں..
سب سے پہلے تو جو اثر پڑے گا وہ یہ ہے کہ جن چیزوں کو سانپ اپنا شکار بناتے ہیں ان کی تعداد حیران کن حد تک بڑھ جائے گی جیسے مینڈک، چوہے، چھپکلیاں کیڑے مکوڑے وغیرہ وغیرہ..
آپکو بتاتا چلوں کی چوہیا کے حمل کا دورانیہ تقریبا– 19–21 دن ہوتا ہے ، اور وہ (اوسطا 6 سے 8) بچوں کو جنم دیتی ہے ۔ ایک چوہیا ہر سال 7 سے 10 مرتبہ بچے دیتی ہے ، لہذا چوہوں کی آبادی بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔ کم سے کم اندازہ بھی لگائیں تو ایک چوہیا نے سال میں 42 بچے جنے اور زیادہ سے زیادہ 80 بچے سال میں.. اب اگر دیکھیں تو نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے فیمیل 6 ہفتوں میں جبکہ نر چوہے 8 ہفتوں میں سیکسیولی بالغ ہو جاتے ہیں یعنی پیدا ہونے والی فیمل چوہیا صرف پیدا ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی خود بچے جننا شروع کر دیتی ہیں.. اب اندازہ لگائیں کہ کم از کم 42 پیدا ہونے والے بچوں میں سے کتنی فیمل چوہیا پیدا ہوتی ہوں گی اور وہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں بالغ ہو کر کتنے مزید بچوں کو جنم دیتی ہوں گی؟
چلیں ایک عام سا حساب کرتے ہیں مان لیں کے 42 پیدا ہونے والے بچوں میں سے صرف 15 چوہیا (فیمل) ہیں اور باقی 27 میل چوہے، تو اب جو 15 چوہیا پیدا ہوئی ہیں وہ ڈیڑھ ماہ میں بالغ ہو کر پتہ کتنے بچے پیدا کریں گی 15x42=630 صرف ڈیڑھ ماہ بعد 630 بچے اور اگر ان 630 میں سے پھر مان لیں آدھی آبادی فیمل پیدا ہو گئیں تو؟
اسکا مطلب ہے کہ اگلے 6 ہفتے بعد 315 فیمل چوہیاں تیار ہیں بچے دینے کے لیے یعنی 315x42=13230 بچے پھر پیدا ہو گئے.. اب خود سوچیں ایک سال میں ہزاروں کی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں یہ چوہے اب اگر سانپ نہ ہوں تو یہ تو کچھ سالوں میں ہی یہ لاکھوں اور پھر کڑوڑوں میں ہو جائیں اور پھر انسان کو اپنی زمہ داری خود لینی پڑے گی.. ایک چوہا گھر میں گھس جائے تو نقصان پہ نقصان کر دیتا ہے جہاں لاکھوں ہوں گے تو نقصان بھی زیادہ ہوگا اور بیماری بھی زیادہ پھیلے گی اور آپ سب کو ایک بات بتاتا چلوں کہ دنیا کی تاریخ میں جتنے لوگ طاعون کی بیماری سے مرے ہیں اتنے کسی اور وجہ سے نہیں مرے بستیاں کی بستیاں اجاڑ دیں اس بیماری نے اور یہ بیماری چوہوں کی وجہ سے پھیلتی ہے،
اسی طرح اگر کیڑے مکوڑے زیادہ ہوں تو وہ فصلوں کی فصلیں تباہ کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے غذائی ضروریات پوری کرنا نا ممکن بن جائے گا اور کھانے پینے کی چیزیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گی. زیادہ تر کیڑے مکوڑے
درجن سے لے کر سینکڑوں کی تعداد میں بھی انڈے دیتے ہیں انکا بھی اگر ساتھ ساتھ صفایا نہ کیا جائے تو یہ بھی لاکھوں کی تعداد میں پیدا ہو جائیں گے. انکو مارنے کے لیے انسان نت نئے کیمیکلز کا استعمال کرے گا فصلوں پر اور کر بھی رہا ہے.. جو کہ انسان کی خود کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے.. کیمکل لگی فصلوں کی سبزیاں آلودہ اور نقصان پہنچانے والی ہوتی ہیں..
اب آتے ہیں مینڈکوں کی طرف اگر سانپ نہ ہوں اور انکو نہ کھائیں تو یہ بہت زیادہ ہو جائیں گے اور ساری نہریں، ندی، نالے انکی وجہ آلودہ ہوجائیں گے کیونکہ یہ زہریلے مادوں کو اپنے جسموں میں جذب بھی کرتے ہیں اور انکو باہر خارج بھی کرتے ہیں.. تو اسکا بھی سیدھا سیدھا نقصان انسان کو ہی ہے..انہی ندی نالوں سے ہم اپنی فصلوں کو سیراب کرتے ہیں کئی جگہوں پر انہی ندی نالوں سے پانی تک پیا جاتا ہے.
اب آتے ہیں ان چرند پرند کی طرف جو سانپوں کو خاص طور پر اپنا شکار بناتے ہیں اگر سانپ نہ ہوں گے تو انکی مشکلات بھی بڑھ جائیں گی انکو بھی اپنی بنی بنائی فوڈ چین کو تبدیل کرنا پڑے گا اور سانپ نہ ملنے کی وجہ سے بھوک کا شکار ہو کر مر جائیں گی.. کسی بھی چیز کے ختم ہونے کا اللہ تعالیٰ نے ایک وقت مقرر کیا ہے اور اللہ تعالیٰ بہتر طریقے سے دنیا کے نظام کو چلانے والا ہے اگر اسے کسی چیز کو ختم کرنا ہے تو وہ خود ہی اسکے اسباب پیدا کر دیتا ہے..ماحولیاتی نظام تب تک ہی صحیح چل رہا ہے جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے اصولوں پر چل رہا ہے جہاں جہاں اور جب جب انسان نے اس نظام کو اپنے حساب سے چلانے کی کوشش کی ہے بھاری نقصان ہی اٹھایا ہے.. سب کے سامنے چائنہ کی مثال موجود ہے کہ کیسے ماوزے تنگ نے چڑیاں مارنے کا حکم دیا تھا کہ یہ فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہیں. چائنہ میں چڑیاں تو مار دی انہوں نے لیکن پھر بعد میں نتیجہ کیا نکلا.جن کیڑے مکوڑوں کو فصلوں سے کھاتیں تھیں وہ کڑوڑوں کی تعداد میں ہو گئے وہ اور فصلوں کی فصلیں چٹ کر گئے کیونکہ انکو کھانے والی چڑیاں تو تھی نہیں، اپنے ہاتھوں سے ہی تو مارا تھا انکو . اور بعد میں لاکھوں انسان قحط سالی کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے..
اس لیے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز ایک خاص حکمت کے تحت پیدا کی ہے نظام کو اسی کے مطابق چلنے دینا چاہیے..
امید کرتا ہوں کہ سب کو سمجھ آگئی ہوگی سانپ نہ ہوں تو کیا ہوگا یا کیا اثر پڑے گا دنیا میں..
تحریر پسند آئے تو لائیک کریں اور دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اسی گروپ کے لنک کے ساتھ تاکہ دوسرے لوگ بھی گروپ میں شامل ہوں
بشکریہ گروپ ایڈمن
عامر الیاس
Comments
Post a Comment