گوگل ایڈسینس


گوگل ایڈسینس
گوگل اپنے یوزر کو pay per click یعنی فی کلک کے پسیے دیتی ہے گوگل ایڈسینس کے بارے میں بہت سے ویب سائٹ اب اردو میں آچکے ہیں یعنی کہ گوگل ایڈسینس انٹرنیٹ پر کمائی کرنے کا ایک سستا طریقہ  ہیں
یہ اشتہارات دکھانے کے لئے ان ویب سائٹ کے مالکان، گوگل کے پروگرام AdWords کے ذریعے گوگل کو پیسے دیتے ہیں۔ گوگل اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان ویب سائٹ مالکان کے اشتہارات اپنے سرچ رزلٹس کے صفحات پر دکھا کر کماتا ہے۔گوگل اس کمائی میں صرف اکیلا حصے دار نہیں۔ آپ بھی گوگل ایڈ سینس کے ذریعے یہ اشتہارات اپنی ویب سائٹ پر دکھا کر اپنا حصہ وصول کرسکتے ہیں۔
گوگل نے یہ پروگرام 18جون 2003ء کو شروع کیا تھا اور گوگل ایڈسینس بلا شبہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا اس وقت سب سے زیادہ کارآمد طریقہ ہے۔ اگر ایڈ سینس کا صحیح طرح سے استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی مستقل آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے لیکن شرط ایمانداری کی ہے کیونکہ گوگل اس وقت تک تنگ نہیں کرتا جب تک اسے تنگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ایڈ سینس کے کام کرنے کا طریقہ بھی سادہ ہے۔ آپ کو ایک ویب سائٹ بنانی ہے اور اسے قابل قبول طریقوں جیسے سرچ انجن آپٹمائزیشن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانا ہے تاکہ وہ آپ کی ویب سائٹ کا دورہ کریں اور گوگل ایڈ سینس کے دکھائے ہوئے اشتہارات پر کلک کریں۔ ہم تمام مراحل یہاں مرحلہ وار تحریر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کسی دوسری ویب سائٹ سے مواد چوری کرکے آپ گوگل کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ اس لئے ویب سائٹ پر موجود مواد اصل اور انوکھا ہونا چاہئے۔ آج کل صرف ویب سائٹس ہی نہیں بلکہ بلاگز (Blogs) بھی گوگل ایڈ سینس کے لئے بڑی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں اور کسی خاص موضوع پر ویب سائٹ بنانے کے جھنجٹ سے بھی چھٹکارا چاہتے ہیں تو پھر بلاگ ہی بنا لیں
وگل ایک بہترین بزنس کمپنی ہے جہاں ایہ آپ کی کمائی کا پورا پورا تحفظ کرتی ہے وہاں یہ اس بات کا بھی خیال رکھتی ہے کہ جن کمپنیوں سے پیسے لے کر یہ اشتہار آپ کی ویب سائیٹ پر چلتے ہیں ان کے ساتھ بھی کسی قسم کا کوئی دوکا فراڈ یا پھر ناانصافی نہ ہو اس سب کے لئے گوگل ہے کچھ شرائط ضابطہ اور اصول طے کیے ہیں جب آپ گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرتے ہیں تو آپ گوگل کی ان تمام شرائط کو ماننے کا معاہدہ کرتے ہیں لہذا یہ بات بہت اہم ہے کہ آپ گوگل کے طے کردہ ان تمام شرائط اصول اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور کوئی بھی ایسا کام مت کریں جو گوگل کی شرائط کے خلاف ہو ایسا کرنے کی صورت میں آپ گوگل ایڈسینس سے خارج کردیے جائیں گے اور نتیجے میں آپ اپنی پہلے سے کمائی ہوئی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں سب سے خطرناک بات یہ ہے کے گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ شرائط کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند ہونے کی وجہ سے آپ ساری عمر کے لیے گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ سے محروم ہو سکتے ہیں وہ شرائط یہ ہیں
گوگل ایڈسینس شرائط
اگر آپ 18 سال سے کم عمر ہیں تو اپنے سرپرست یا والد کے نام سے ایڈسینس پر اپلائی کریں کیونکہ گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے کے لئے کم از کم 18سال کی عمر ضروری ہے
کسی زیر تعمیر یا نامکمل ویب سائٹ سے ایڈسینس اکاؤنٹ پرمت اپلائی کریں
اپنی ویب سائٹس پر ایڈز لگانے کے بعد کسی کو ان ایڈز پر کلک کرنے کے لئے مت راغب کریں نہ کسی کو کسی کلک کلک کرنے کی درخواست کریں
آپ خود بھی اپنے بلاگ ویب سائٹ یا یوٹیوب ویڈیو پر چلنے والے ایڈز پر ہرگز کلک مت کریں ایسا کرنے کی صورت میں 99 فیصد چانس ہے کہ آپ فورن گوگل ایڈسن سے خارج کردیے جائیں گے آپ چیکنگ کرنے کے لئے بھی اپنے ایڈز پر ہرگز کلک مت کریں
ایڈز پر کلک کرنے کے لئے کسی کی حوصلہ افزائی مت کریں نہ کلک کرنے کے لئے کسی انعام یا معاوضہ دینے کی بات کریں
خالی صفحات پر ایڈسینس کے ایڈز مت لگائیں
اگر اپنے ویب سائٹ میں ویڈیوز لگانی ہو تو زیادہ بہتر ہے کہ آپ یوٹیوب چینل بنا کر اس پر ایڈز چلائیں
گوگل نے جن موضوعات سے منع کیا ہے ان موضوعات پر ویب سائٹ یا ویڈیو بنا کر ایڈز مت چلائی
نسل پرستی منشیات الکوحل جوا اسلحہ مذہبی نفرت یا غیر اخلاقی اور فحش مواد والی ویب سائٹس یا ویڈیوز پر ایڈسینس استعمال مت کریں
کسی اور کے ویب سائٹ سے مواد چوری کر کے اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ مت کریں اسی طرح کسی کے اور کے ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے اپنی ویڈیوز بنا کر یو ٹیوب پر ایڈز مت لگائیں
کمپیوٹرز سے متعلق منفی کام اور جرائم جیسا کہ ہیکنگ کرکٹ اسپیڈ ٹریکنگ یا پھر سائبر کرائمز سکھانے والے موضوعات پر ویب سائٹس اور ویڈیوز مت بنائیں
جو پوسٹس مواد ویڈیوز گانے ٹیوٹوریل موبائل ایپس سوفٹ ویر کتابیں اور اسی طرح کی دوسری چیزیں جو کہ کاپی رائٹ رکھتی ہو اور پیسوں کے ذریعے ملتی ہو ان کو فری میں ڈاؤن لوڈ کے لیے مت پیش کریں
گوگل کو دھوکا دینے اور ٹریفک بڑھانے کے لئے کسی غیر قانونی اور غلط سوفٹویر کا استعمال مت کریں
کسی ایسی ویب سائٹ پر ایڈسنس استعمال مت کریں جو کہ کسی کمپنی کی اشیاء کی نقل یا کاپی بنا کر بیچتی ہو
ایڈز کے رنگ فونٹ کے رنگ یا پھر کسی اور طریقے سے وزیٹر کو دھوکا دے کر کلک کرنے کی کوشش مت کریں
ایڈسینس کے کوڈ میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی ہرگز مت کریں ٹریفک بڑھانے کے لئے لنک ایکسچینج یا پھر پیسے دے کر ٹریفک خریدنے کی کوشش مت کریں
ایڈسینس کے ایڈز کو سرچ بار یا ٹول بار میں ہر گز استعمال مت کریں
اگر آپ ان تمام باتوں کا خیال رکھیں اور ان کے خلاف مرضی مت کرو اور اس کے علاوہ بھی کسی قسم کے غیر اخلاقی غیر قانونی اور غلط کام سکھانے والی ویب سائٹ پر ایڈسینس نہ چلائیں اور نہ کوئی یوٹیوب ویڈیو بنائیں محنت سے کام کریں اور سیکھنے کی کوشش کریں کھوج کریں جستجو کریں اور ہر وقت ذہن کو مثبت رکھیں تو آپ گوگل ایڈسینس کے ذریعے اچھے پیسے کما پائیں گے
ماخذ: Bolter, Jay David(2001)۔ Writing Space: Computers, Hypertext, and the Remediation of Print. New Jersey: Lawrence Erlbaum Associates. ISBN 0-8058-2919-9.
Tim Berners-Lee, Roy T. Fielding, Larry Masinter. (جنوری 2005)۔

Comments

Popular posts from this blog

‎موٹیویشنل سپیکر ‏ ‏کی ‏خامیاں ‏

نسوار کیا ہے

کچھ ایسے سوالات جن کے جوابات فل حال سائنس تلاش کر رہی ہے