اپنی زندگی میں دینا شروع کردیں
اپنی زندگی میں دینا شروع کر دیں!
کسی کو راستہ،
کسی کو علم،
کسی کو وقت،
کسی کو مشورہ اور کسی ضرورت مند کو اس کی ضرورت کے مطابق کچھ پیسے دے دیں۔
غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں یاد رکھیں کہ دینےکی خصوصیت تو صرف اللہ پاک کی ہے.
"جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کی نسبت رب کریم سے جڑ جاتی ہے"
پھر آپ پریشانی اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے
"جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنی زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی"
بس آپ طے کرلیں ہر روز کسی کو کچھ نہ کچھ ضرور دینا ہے
اللہ کریم ہم سب پر رحم فرمائے اور ہم کو دینے والوں میں رکھے۔
آمین .
Comments
Post a Comment