اصل خوبصورتی (ایک نصیحت)

*ایک نصیحت*

استاد نے کلاس میں داخل ہوتے ہی اپنے سب اسٹوڈنٹس سے پوچھا
آپ سب کی نظروں میں کونسی چیز انسان کو خوبصورت بناتی ہے؟
سب شاگردوں نے مختلف جواب دیئے
کسی نے کہا : _خوبصورت آنکھیں_
کسی نے کہا : _خوبصورت چہرہ_
کسی نے کہا : _بڑا قد_
کسی نے کہا : _سفید رنگ_
سب کے جواب سن کے استاد نے بیگ سے دو گلاس نکالے
ایک شیشے کا نہایت خوبصورت اور نفیس گلاس
ایک مٹی کا گلاس
استاد نے دونوں گلاسوں میں کوئی الگ الگ چیزیں ڈال دی اور کہا
میں نے شیشے کے گلاس میں زہر ڈالا ہے
اور مٹی کے گلاس پینے کا پانی
آپ کونسا گلاس پینا چاہتے ہیں؟
سب شاگردوں نے یک زبان ہو کر کہا: _مٹی کا گلاس_
استاد نے کہا:
جب آپکو ان گلاسوں کی اندر کی حقیقت معلوم ہوئی تو پھر آپکی نظروں میں ان کی ظاہری خوبصورتی کی کوئی اہمیت نہیں رہی
اسی طرح
ہمیں بھی انسان کی اندر سے حقیقت معلوم کرنی چاہیئے
کیونکہ بہت سے خوبصورت لباس ایسے ہوتے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتے
بہت سے خوبصورت چہرے اور جسم ایسے ہوتے ہیں جن کے اندر دل حیوانات سے بھی بدتر ہوتے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے