اختلافِ مکھی Fly اور بھڑ/ تمبوڑی Wasp

🐝    اختلافِ مکھی Fly اور بھڑ/ تمبوڑی Wasp    🐝

میرا اور مکھیوں کا تعلق کافی پرانا ہی ہے اور  عمرِ پُر خوار کی بیشتر قسطیں مکھیاں مارتے ہی گزری ہیں, جو جب کبھی ہمت جٹ جٹا کر زندگی میں کوئی تیر مارنے کاارادہ  باندھ کر اٹھے بھی تو بھانت بھانت کی مکھیوں کو ہی ہر بار اپنے سامنے پایا اور ان کے درمیان تمیز کرنے میں خود کو ہمیشہ عاجز ہی پایا.  یار دوست اکثر ہماری مکھیوں اور بھڑوں میں تمیز نا کر پانے کی معذوری سے ہمیشہ ہی نالاں رہتے تھے , سو جب کبھی کسی اڑتی بھڑ کو مکھی کہہ کر اس کو مار بھگانے کو کھڑے ہوتے تو ان کے طعنے و تشنے کے تیشوں کو سہنا پڑتا.  کرم فرماؤں کی تمام  دل توڑ دینے والی حرکات و سُخنات کے باوجود  کافی عرصے  سے  ہم ہر اڑتے کیڑے کو مکھی کہہ کر ہی مارتے, بھگاتے اور نظر انداز کرتے آئے ہیں اور بھڑ/ تمبوڑی / زمبور  یا تتیے اور مختلف رنگ برنگی مکھیوں کو عموماً ایک ہی لاٹھی سے ہانکتے رہے ہیں . امکان غالب یہی  ہے کہ ایسا ہی کچھ دوسرے ہم مزاج لوگ بھی  کرتے ہوں اور ان میں سے کم لوگ اڑتے کیڑوں میں بِھڑ و مَکھی کے درمیان  تمیز یا فرق کر پاتے ہوں. 

🔬  جب سے سائنس سے تھوڑی بہت دلچسپی پیدا ہوئی ہے تو نگاہ سائنس سے ہی ان اڑتے کیڑوں کو بھی دیکھنے کی کوشش کی ہے. سائنسدانوں نے ہر اڑنے والے والے کیڑے کی نوع یا قسم کی پہچان  کے لئے انہیں مختلف گروپس groups میں تقسیم کر کے ان کی سائنسی درجہ بندی کر رکھی ہے جس کے مطابق مکھیوں flies کیڑوں کے آرڈر Diptera سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے دو مزید ذیلی آرڈر Nematocera اور Brachycera جبکہ بھڑوں Wasps کا آرڈر Hymenoptera اور اس کا ذیلی آرڈر Apocrita ہے. جماعت الحشرات کے آرڈرز Orders کے نام عموماً کیڑوں کے پروں کی اقسام و ساخت کے مناسبت سے رکھے گئے ہیں اور یہی کیڑوں کے پروں کا آپس میں اختلاف ہی ان کے مختلف آرڈرز کی وجہ ہے لیکن پروں کے علاوہ بھی ان میں فرق ہوتے ہیں گو کہ اڑتے  کیڑوں کے قد کاٹھ یا سائز, رنگ اور برتاؤ سے مکھیوں اور بھڑوں  تمیز کر پانا مشکل ہی ثابت ہوتا ہے کیونکہ  کچھ مکھیاں تو  بھڑوں کا بہروپ بھرے اڑتی ہیں اور بھڑ کی طرح خطرناک رنگ روپ اور برتاؤ رکھتی ہیں, لیکن اصل میں بالکل بے ضرر ہی ہوتیں ہیں.

🐝  اگر  بھڑوں اور مکھیوں کے رنگ و روپ کو بغور دیکھیں تو معلوم پڑتا ہے کہ یہ کیڑے بدن نازک پر  سیاہ اور پیلا یا سیاہ و نارنجی رنگوں کے پیٹرن سجائے رکھتی ہیں اور یہ ان مکھیوں کا بھڑوں سے کوئی اتفاقی انتخاب نہیں بلکہ بھڑوں کے اسی رنگ و روپ کی نقالی کرنا مختلف مکھیوں کا اپنے آپ کو  دشمنوں کے حملوں سے بچانے ایک زائد کارگر حربہ بنتا ہے کیونکہ دشمن شکاریوں نے برے ذائقے یا ذہریلے ڈنک کی علامت کا یہی ایک طرح کا پیٹرن سیکھ رکھا ہے.  کبھی کبھی ان دونوں کیڑوں کے درمیان فرق کر پانا بےحد مشکل ہوتا ہےکیونکہ دونوں ہی اڑنےکے لئے پروں سے لیس ہوتے ہیں   لیکن ان کے جسم کے کچھ اہم حصے ان کی پہچان اور درمیان میں تمیز کرنے میں کارآمد ہوسکتے ہیں .

🔍 مکھی fly  اور بھڑ وں/ تتیوں wasp کے درمیان جو سب سے واضح فرق ہے وہ ان کے پروں سے طے کیا جاتا ہے. ایک مکھی کے جسم میں اڑان کے لئے دو پَروں wings  کے ساتھ دو اور چھوٹے پر wings جو اسے اڑان میں صرف توازن فراہم کرتے ہیں جڑے ہوتے ہیں.  مکھیوں کے ان چھوٹے پروں wings کو  ہال ٹیرز halteres کا جاتا ہے. یہ چھوٹے توازن دینے والے پر wings, دوران پرواز ایک دائروی شکل میں گھومتے اور مکھی کو بار بار پر ہلانے سے محفوظ رکھ کر فضا میں قائم رکھتے ہیں.یہ کسی ہیلی کاپٹر کے دم میں لگے  propeller  کی طرح ہی کام کرتے ہیں اور اگر ہیلی کاپٹر پروپیلر propeller سے محروم ہو تو پھر وہ بس ایک جگہ گول گول ہی گھومتا رہ سکتا ہے. مکھیاں بھی دوسرے تمام پروں والے کیڑوں کی طرح چار ہی پر کی مالک ہوتی ہیں اور یہ بھی درست ہے کہ ان کے پاس ڈنک جیسا خطرناک ہتھیار نہیں ہوتا. لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا کاٹنا تکلیف نہیں دیتا ہوگا.

🐝 بھڑ \ تتیوں /تمبوڑی یا واسپسwasps کے پاس اڑنے کے لئے پروں کی  بھڑوں کے پروں کے دو جوڑے ہوتے ہیں, ان کے بھی دو چھوٹے پر hindwings ہوتے ہیں. نر مکھے اور بھڑ ڈنک نہیں ہوتے کیونکہ ڈنک  انڈے دینے والے عضو ovipositor کی ایک تبدیل شدہ صورت ہے.  ایک اور طریقہ ان میں تمیز کرنے کا ان کی صورت کو غور سے دیکھنے سے بھی حاصل ہوتا ہے.  مکھیوں  کے سر , دھڑ کے مقابلے بڑے اور آنکھیں بھی بڑی ہی ہوتی ہیں. بھڑوں کے سر ان کے دھڑ کی نسبت کم لمبائی اور آنکھیں عموماً بڑی ہوتی ہیں اور کم سائز کا اینٹینا اور جسم  زیادہ ہی بال دار ہوتا ہے.مکھیاں ڈنک کے ہتھیار سےلیس نہیں ہوتیں لیکن کچھ نوع کی مکھیوں کا کاٹ لینا درد کا سبب بنتا ہے جبکہ تتیا و بھڑیں کاری ڈنک رکھتیں ہیں اور ان کا اینٹینا بڑا لیکن اپنے جسم کی لمبائی سے آدھی ہی  سے زائد نہیں ہوتا اور ان کا چہرہ چکنا چمکتا جیسے روبوٹک سپاٹ صورت ہوتی ہے .

🔍 مکھیوں کے جسم کا درمیانی حصہ تھاریکس Thorax بڑا ہی ہوتا ہے جبکہ بھڑوں میں  یہ تھاریکس Thorax زیاہ بڑا نہیں ہوتا. یوں تو مکھیوں میں ان کی کمر کا خم واضح نہیں ہوتا جبکہ بھڑوں میں کمر کا خم نمایاں رہتا ہے. مکھیوں کے جسم پر سیاہ, براؤن, میٹالک نیلا یا سبز رنگ نمایاں ہوتا ہے. کچھ مکھیاں بھڑوں کی نقالی میں سیاہ, زرد دھاریاں بھی رکھتی ہیں. تتیوں یا بِھڑوں کے جسم پر خطرے کی دھاریاں نمایاں ہوتی ہیں اور عموماً سیاہ, زرد رنگ کی دھاریاں یا براؤن, نارنجی دھاریاں ان سے خبردار اور دور رہنے کا اشارہ کرتی نظر آتی ہیں لیکن ان کی کچھ نوع میں نیلی,سبز  رنگ کی بھی ہوتی ہیں.

😋 مکھیاں اپنی خوراک چبانے کے قابل نہیں ہوتیں. یہ اپنی خوراک پر  اپنے منہ سے نکلتے تھوک میں شامل اینزائم کا چھڑکاؤ کرتی ہیں جو خوراک کے باریک ذرات کو اپنے اندر حل کرلیتا یے اور اسے مکھیاں اپنے منہ سے نکلے خاص حصے  proboscis  سے اندر کھینچ کر نگل لیتی ہیں جبکہ بھڑیں wasps عموماً انسانوں کے جیسے ہی اپنی غذا کو چباتی ہیں.

👣 سلمان رضا

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے