سیارہ زمین

#سیارہ #زمین:-
#مصنف :- #طلحہ #سعیدالکیمیاء
سیارہ زمین پر مختصر مگر جامع نوٹ
زمین خلاء میں سورج سے تیسرے نمبر پر واقع سیارہ ہے... فلحال یہ ایک واحد سیارہ ہے جس پر زندگی ممکن ہے... اور کروڑں سالوں سے اس پر ارتقاء کا عمل جاری ہے... ہر سیارہ کائنات میں ایک الگ مقام رکھتا ہے... باقی سیاروں پر فلحال زندگی سے جڑے چند ایک قدیم آثار ہی ملے ہیں... مگر جاندار ابھی تک کہیں بھی نہیں پائے گئے...
زمین ایک ایسا واحد سیارہ ہے، جس کا ہر ہر کونہ عجائبات سے بھرا پڑا ہے... زمین ہی پوری کائنات کا ایک واحد سیارہ ہے جس میں دو عجیب عوامل ہر سیکنڈ عمل پیرا ہورہے ہیں.... جی ہاں دو عوامل جنہوں نے زمین کو ایک الگ حیثیت دی.... اور وہ ہیں "جانداروں کی زندگی اور موت"!!!!
زندگی اور موت کیا ہے یہ ایک الگ مضامین ہیں جو جلد شائع کیے جائیں گے....
یہاں پر جانداروں کا اس لیے ذکر کیا گیا ہے کیونکہ جانداروں کے علاوہ فلکیات میں بھی بہت سی چیزیں جنم لیتی اور مرتی ہیں.... جن میں ستارے سیارے اور دیگر فلکیاتی اجسام شامل ہیں... 

زندگی اور موت کائنات کے ہر ایک کونے میں موجود ہے کچھ تو ستارے اور سیارے اس کی لپیٹ میں ہیں اور کچھ جاندار...
زمین پر زندگی اور موت کا ایک الگ ہی تصور ہے... زمین پر زندگی اور موت کے ساتھ جذبات اور احساسات جڑے ہیں... کائنات کی ہر چھوٹی اور بڑی شے کا وجود اس کی زندگی کو ظاہر کرتا ہے...
سیارہ زمین پوری کائنات میں سب سے الگ حیثیت رکھتا ہے... یہاں کی خوبصورتی کا ایک ہی راز ہے اور وہ درخت جانور پرندے انسان ہیں... سبھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں... اگر کسی ایک کو ختم کردیا جائے تو باقی اپنے آپ کو معتدل نہیں رکھ سکیں گے... سیارہ زمین کائنات میں ایک ایسے مقام پر ہے جہاں زندگی ممکن ہوسکتی ہے... اگر یہ سورج کے ذرا بھی قریب ہوتا تو ہر شئے جل کر راکھ ہوجاتی... اور اگر یہ سورج سے اپنی موجودہ پوزیشن کے مطابق ذرا بھی دور ہوتا ہر شئے ٹھنڈ کی وجہ سے جم جاتی...
سیارہ زمین کا ایک چاند ہے جو کہ اس کے سمندری نظام کر معتدل رکھنے میں مدد دیتا ہے...
زمین کا ڈایامیٹر 12756km ہے... جبکہ اس کا ماس چھ ضرب دس کی طاقت چوبیس کلوگرام ہے... یعنی عام الفاظ میں اسے کچھ اس طرح ظاہر کری‍ں گے... 600000000000000000000000km....
زمین کا سورج سے فاصلہ 1AU ہوتا ہے...Au آسٹرونومکل یونٹ ہوتا ہے جو بڑا فاصلہ ماپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے...ایک AUمیں چودہ سے پندرہ کروڑ کلومیٹر ہوتے ہیں... یعنی کہ یہ اتنا فاصلہ ہے اگر ہم ایک ہوائی جہاز میں بیٹھ کر سورج کی جانب پوری رفتار سے جائیں تو ہم 80 سال بعد سورج تک پہنچیں گے...
زمین اپنے ایکسز کے گرد ایک چکر 23 گھنٹے 56 منٹوں میں پورا کرتی ہے... جبکہ یہ سورج کے گرد ایک چکر 365 دنوں میں مکمل کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ایک دن اور ایک رات مکمل ہوتے ہیں... جس کی وجہ سے ہمارا ایک سال مکمل ہوتا ہے...
زمین کی سطحی کشش ثقل 9.8M/s^2 میٹر پر سیکنڈ ہے... یہ وہ طاقت ہوتی ہے جس کی بنا پر کوئی جسم کسی دوسرے جسم کو اپنی طرف کھینچتا ہے... اور یہ طاقت ہر جسم میں موجود ہوتی ہے... جتنا بڑا جسم ہوگا اتنی ہی زیادہ کشش ثقل ہوگی...
زمین کا ٪71 فیصد حصہ نمکین سمندری پانی پر مشتمل ہے...
اور تقریباً 29 سے 30 فیصد حصہ خشکی پر مشتمل ہے... جس میں پہاڑی علاقے اور میدانی علاقے شامل ہیں... زمین پر سات بڑے خشکی کے ٹکڑے ہیں جن کا مختلف سائز ہوتا ہے... اور انہیں برِّاعظم کہا جاتا ہے... تحقیقات ثابت کرتی ہیں کہ یہ زمین کے سات بڑے خشکی کے ٹکڑے یعنی کہ براعظم کروڑوں سال قبل اکٹھے ہوا کرتے تھے اور یہ سات پلیٹس ملکر ایک ہی بڑی پلیٹ بناتی تھی، اور ان کو Pangea کے نام سے جانا جاتا ہے... پھر آہستہ آہستہ ٹکٹانک پلیٹوں کی تھرتھراہٹ کی وجہ سے ان میں دراڑیں پیدا ہونا شروع ہو گئیں جسے ٹکٹانک موومنٹ بھی کہا جاتا ہے، اور سمندروں کا پانی ان دراڑوں میں بھرنے لگا اس پانی نے ان پلیٹس کو ایک دوسرے سے دور دھکیلنا شروع کردیا... یہ پلیٹس ہر وقت 2.0 سے 2.9 تک یا 3.0 کے ریکٹر سکیل پر تھرتھراہٹ کا شکار رہتی ہیں... جب یہ تھرتھراہٹ 3.7 یا 4.0 سے اوپر چلی جاتی ہے تو اسے عام زبان میں زلزلہ کہا جاتا ہے...
ہماری زمین اس خلاء میں اپنے سورج کے گرد گھوم رہی ہے. اور ہماری زمین °23.4 ڈگری کے اینگل پر جھکی ہوئی ہے... اسی وجہ سے سال میں موسموں کی تبدیلی وقوع پذیر ہوتی ہے... آپ اس بات کا اندازہ اپنے گھر کی چھت پر لگا سکتے ہیں کہ جب گرمیوں میں سورج دوپہر 12 بجے آپ کے سر کے اوپر ہوتا ہے تو آپ کے سائے کا اینگل بہت تھوڑا ہوتا ہے... یا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا سایہ آپ کے پیروں کے نیچے ہوتا ہے.... اور سورج آپ کے سر کے بالکل اوپری جانب ہوتا ہے... مگر جب سردیوں میں دوپہر کے 12 بجتے ہیں تو سورج آپ کے سر کے اوپر نہیں ہوتا بلکہ جنوب میں ایک سائڈ کی جانب سفر کررہا ہوتا ہے... گرمیوں میں بالکل سر کی سیدھ پر جبکہ سردیوں میں کافی پرے ہٹ گیا ہوتا ہے... آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کے سائے کا اینگل بنسبت گرمیوں میں بننے والے سائے سے کافی زیادہ ہوگا... سردیوں میں سورج جلد غروب ہو جاتا ہے اور طلوع دیر سے ہوتا ہے مگر گرمیوں میں اس کے برعکس عمل ہوتا ہے....
زمین کا اندرونی حصہ جسے بیرونی کور کے نام سے جانا جاتا ہے اس حصے سے مقناطیسی فیلڈ خارج ہونے کے بعد زمین کے گرد مگنیٹوسفیئر کی حدود میں ایک ایسا بیرئیر بنادیتی ہے جو کہ سورج سے آنے والی بری شعاعوں کو خلا کی جانب واپس دھکیل دیتا ہے....
زمین چار تہوں پر مشتمل ہے جو کہ بالترتيب اس کے اندرونی حصے تک جاتی ہیں... سب سے بیرونی تہہ کو کرسٹ کہا جاتا ہے، جو کہ جو کہ ٹھوس پتھر، سیلیکٹ  کی چٹانوں سے ملکر بنی ہے... اندرونی تہہ کو مینٹل کہا جاتا ہے جو کہ ٹھوس سیلیکٹ کی چٹانوں سے ملکر بنی ہے... اور یہ زمین کے %84 ماس پر مشتمل ہے...
اس سے اندرونی تہہ کو بیرونی کور کہا جاتاہے جو کہ پگھلے ہوئی لوہے اور نکل سے ملکر بنی ہے... اس کے اندرونی حصے کا نام اندرونی کور ہے... جو کہ کثیف اور ٹھوس قسم کے لوہے اور نکل سے ملکر بنی ہے...
زمین پر پانی کی. بارش ہوتی ہے جو کہ سب سے بڑی نعمت ہے...دوسرے سیاروں پر کیمیکلز کی تیزابوں کی بارش بھی ہوتی ہے... زمین کی فضا کے چار حصے ہیں... جن میں تھرمو سفئیر، میزوسفیئر، سٹریٹوسفیئر اور ٹروپوسفیئر شامل ہیں...
زمین ایک ایسا انوکھا سیارہ ہے جس پر ہر وقت کچھ نہ کچھ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں...دور خلا سے دیکھنے پر زمین ایک خوبصورت رنگ برنگی گیند کی طرح دکھائی دیتی ہے...
زمین کے چاند پر تفصیلی نوٹ بہت جلد......
...............................................................................
سابقہ اقساط:-
قسط نمبر 1 سیارہ وینس:-
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2487850898150545&id=100007769762240
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
قسط نمبر 2 ڈائمنڈ پلینٹ :-
https://m.facebook.com/groups/319577258210817?view=permalink&id=1468883626613502
.........................................
https://alchemistposts.blogspot.com/?m=1

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے