بندگی
آپ اگر پریشان رہتے ہیں سہمے ہوئے اور بے چینی کی کیفیت رہتی ہے. بظاہر آپ کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ یہ گھبراہٹ یہ فکرمندی آخر کیوں ہے.؟
تو آپ کو پتہ ہونا چاہئے دنیا میں جو لوگ anxiety کے بیمار تسلیم ہو چکے ان کی تعداد کا اندازہ 284 ملین ہے. تقریباً ہر ملک کی کم از کم سات فیصد آبادی اینزائٹی کی بیمار ہے. اور اس سے دوگنی تعداد کو ابھی پتہ ہی نہیں اینزائٹی کیا ہوتی ہے.
بندگی کا ایک اپنا مفہوم ہے. میں اور میرا سب کچھ اللہ کریم کا ہے. مجھ سے وابستہ ہر چیز ہر تعلق اللہ کریم کا ہے. جب ہم اللہ کریم کے دئے میں سے کچھ کھو دیں تو رب رحمان رحیم کہتا ہے کہ کہو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ..... اس آیت کا ترجمہ " تحقیق ہم اللہ کے واسطے ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔"
جب ہم اسے مکمل یقین سے کہتے ہیں تو لی ہوئی سانس کے بعد جیسے ہوا میں چھوڑی سانس ہمیں سکون دیتی ہے. وہی سکون ہمیں مل جائے گا. ورنہ کمزور درجے میں صبر تو ضرور مل جاتا ہے.
ہم انسان کمزور ہیں کچھ چیزوں سے ہمیں بہت وابستگی ہوتی ہے. ہم ان کو کھونا اور چھوڑنا نہیں چاہتے. تب کیا کیا جائے.؟
تب آپ موسیٰ علیہ السلام کی ماں کا تصور کریں. دریائے نیل کے کنارے جب وہ ایک لکڑی کے جھولے میں نومولود موسیٰ کو دریا کے سپرد کر رہی تھیں. کیونکہ اللہ کا حکم تھا.
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّ مُوسَىٰ أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ ( 7 ) القصص
اور ہم نے موسٰی کی ماں کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ جب تم کو اس کے بارے میں کچھ خوف پیدا ہو تو اسے دریا میں ڈال دینا اور نہ تو خوف کرنا اور نہ رنج کرنا۔ ہم اس کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اُسے پیغمبر بنا دیں گے. 🕋
یہ بندگی ہی امید ہے🌿. بندگی ہی سکون ہے.🌿
#Anxiety
ہماری فکر کا وہ بوجھ ہوتا ہے جو اٹھانا ہم لازم نہیں ہوتا لیکن ہم کندھا دے دیتے ہیں. اور کچھ عرصے بہت ہم بھول چکے ہوتے ہیں یہ کس بوجھ کی تکلیف ہے جو ہم بے چین ہیں...؟ 🙄😥
#درویش
Comments
Post a Comment