فوکس فارمولا
فوکس فارمولہ
" دنیا کی دو امیر ترین شخصیات بل گیٹس اور وارن بوفٹ سے جب پوچھا گیا کہ لیڈر شپ کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟ جب دونوں کو دیے گئے کاغذ کھولے گئے تو دونوں نے کاغذ پر ایک ہی لفظ لکھا تھا اور وہ لفظ تھا فوکس۔"
اب اس آرٹیکل میں ہم دیکھیں گے کہ فوکس ہوتا کیا ہے؟ ایہ کیوں ضروری ہے؟ ہمارے فوکس نہ کر پانے کی وجوہات کیا ہیں؟ فوکس کس طرح سے کیا جاتا ہے؟ اور فوکس کرنے کے لیے کون سے اصولوں کو اپنانا ضروری ہے؟
🌟 فوکس کیا ہے؟
اردو لغت میں فوکس سے سے مراد دھیان یا توجہ ہے۔
فوکس کو سمجھنے کے لیے پہلے دماغ اور آگہی کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ دونوں مل کر ہی فوکس بناتے ہیں۔ دماغ سمجھ لیجیے ایک ڈبا ہے جس میں مختلف خانے/پورشن ہیں۔ جیسے پڑھائی کا پورشن، کام کا پورشن، موبائل کا، کھانے کا، کسی سے بات کرنے کا، خوابوں کا، ماضی کا اور مستقبل کا پورشن وغیرہ۔
🌟 آگہی کو انگریزی میں اویرنس کہتے ہیں یعنی کسی بات کو جاننا۔ آگہی فرض کر لیجیے ایک روشنی ہے جو دماغ کے مختلف خانوں میں سفر کرتی ہے۔ اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو یہ روشنی دماغ کے پڑھنے والے پورشن میں ہو گی اور اگر آُ موبائل استعمال کر رہے ہیں تو آگہی کی یہ روشنی موبائل والے خانے میں ہو گی۔ اب ہوتا کیا ہے کہ جب آپ پڑھائی کر رہے ہوتے ہیں اور اچانک سے آپ کا فون بجتا ہے تو یہ روشنی پڑھائی والے خانے سے نکل کر فون کے خانے میں چلی جاتی ہے اور یوں آپ کا دھیان کتاب سے ہٹ جاتا ہے یا کہہ لیں آپ فوکسڈ نہیں رہ پاتے۔ اب فوکسڈ رہنے کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ اس آگہی کی روشنی کو ای مقرر وقت تک پڑھائی والے خانے میں رکھنا ہے۔ کیسے؟ جب آپ کا فون بجے اور آپ کا دھیان اس طرف جائے یعنی آگہی کی روشنی پڑھائی والے خانے سے نکل کر موبائل والے خانے میں جائے تو آپ نے اسے دوبارہ پڑھائی والے خانے میں لے آنا ہے۔ ایسا بہت بار ہو گا اور آپ نے ہر بار آگہی کی روشنی کو واپس اپنے مطلوبہ خانے میں لے آنا ہے۔ شروع میں آپ کو مشکل لگے گا کیونکہ آپ اب تک فوکسڈ نہ رہنا پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ جب نوٹیفکیشن آئے، اسے فورا چیک کرنے سے آپ دسٹریکشن پریکٹس کرتے ہیں اور جناب آپ اسی چیز میں ماہر ہوں گےجس کی پریکٹس کریں گے۔ تو اب آپ نے فوکس رہنا پریکٹس کرنا ہے۔ جب آپ بار بار آگہی کی روشنی کو اپنے مطلوبہ خانے میں لاتے ہوئے فوکس پریکٹس کریں گے تو ایک وقت آئے گا جب آپ فوکس ایکسپرٹ بن جائیں گے اور پھر فوکس کرنا آپ کو مشکل نہیں لگے گا۔
🌟 فوکس کیوں ضروری ہے؟
تعلیمی کیریر ہو یا پروفیشنل، ہم سب کامیابی کے خواہاں ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم لمبے عرصے تک ایک ہی کام پر دھیان نہیں دے پاتے۔ مثال کے طور پر ایک طالب علمی نے روزانہ دو گھنٹے پڑھنے کا ارادہ کیا ہے لیکن پندرہ منٹ پڑھ کر ہی وہ بے زار ہو جاتا ہے یا مختلف خیالات اس کے ذہن میں سر اٹھانے لگتے ہیں یا پھر اس کا دھیان پڑھائی سے ہٹ کر کھانے، ناول یا کسی وڈیو گیم کی طرف چلا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ وہ طالب علم اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز نہیں رکھ سکا۔ اب اگر وہ چاہتا ہے کہ امتحانی میدان میں کامیابی حاصل کرے تو ضروری ہے کہ وہ اپنا تمام تر دھیان اپنی پڑھائی پر مرکوز کرے۔
🌟 ہم فوکس کیوں نہیں کر پاتے؟
ہمارے فوکس نہ کر پانے کی کئی وجوہات ہے۔ مثال کے طور پر
1. ہماری ترجیحات بہت زیادہ ہیں
اب آپ سوچ رہیں ہوں گے ترجیحات کے زیادہ ہونے کا فوکس سے کیا تعلق تو واضح کر دوں ترجیحات کے زیادہ ہونے سے دھیان بٹ جاتا ہے۔وہی توجہ جو آُ کو کسی ایک کام کو دینی چاہئیے وہ اب آپ ایک سے زیادہ کاموں کو دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک طالب علم پڑھائی کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کا فون بجتا ہے۔ تو وہ کتاب کے ساتھ موبائل بھی ہاتھ میں اٹھا لیتا ہے۔ اب اس سے کیا ہوا کہ اس کا دھیان بٹ گیا۔ انگریزی میں کہا جاتا ہے کہ
" Too many priorities mean no priority and if you have more than three focus in life, it means you have no focus."
بہت زیادہ ترجیحات کا ہونا مطلب آپ کی کوئی ترجیح نہیں ہے اور ایک وقت میں تین سے زیادہ فوکس مطلب آپ کا کوئی فوکس نہیں۔
"مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کہتے ہیں میری کامیابی کا راز یہ ہے کہ میں نے بہت کم چیزوں پرفوکس کیا۔"
اپنی تمام تر توجہ ایک گول کو دیں اور جب وہ گول حاصل کر لیں تو دوسرے گول کی طرف آئیں۔ ایک مکمل ہدف آٹھ نامکمل اہداف سے بہتر ہے۔
🌟بروکن فوکس سینڈروم
فوکس نہ کر پانے کی ایک اور وجہ یہ سینڈروم ہے جس سے زیادہ تر لوگ گزر رہے ہیں۔ بروکن فوکس سینڈروم سے مراد وہ بیماری ہے جس میں انسان کسی کام پر دھیان نہیں دے پاتا اور بار بار اس کی توجہ اس کام سے ہٹتی رہتی ہے۔ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت نہ ہو کہ
" ایک انسان دن میں 112 دفعہ اپنا فون چیک کرتا ہے۔"
اس طرح سے فون اور سوشل میڈیا بروکن فوکس سینڈروم کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہیں۔ٖ
🌟 فوکس کیسے کیا جاتا ہے؟
کسی بھی کام پر فوکس کرنے کے لیے آپ کے پاس دو سوالوں کا جواب ہونا ضروری ہے۔
پہلا : آپ زندگی میں کیا چاہتے ہیں؟
اگر ابھی اللہ پاک تم سے کلام کریں اور کہیں مانگو کیا مانگتے ہو میں ابھی تمہیں عطا کر دیتا ہوں تو شاید آپ میں سے زیادہ تر لوگ سوچنے کو وقت مانگ لیں۔ کیونکہ وہ نہیں جانتے ان کو کیا چاہئیے۔ یعنی آپ کا کوئی کلئیر گول نہیں ہے۔ اسی لیے آپ اپنی ٹاپ ترجیح بھی تعین نہیں کر پاتے۔ تو اگرآپ اپنی زندگی میں فوکلس چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنا ‘کیا’ واضح کر لیں۔ آپ کا کوئی آپ کیا بننا چاہتے ہیں۔ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں وغیرہ۔ جب آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ گول کیا ہے تو آپ فضول کی ترجیحات کے پیچھے اپنا اصل گول نہیں بھولیں گے۔ تھوڑا وقت نکال کر خود کے ساتھ بیٹھیں اور خود سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ جب آپ کا دماغ آپ کے گول کو لے کر کلئیر ہو گا تبھی آپ اس پر فوکس کر پائیں گے۔
دوسرا: آپ وہ گول کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
جب آپ جان جائیں کہ آپ کا گول کیا ہے تو دوسرے سوال کی طرف آ جائیں کہ آپ وہ گول کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جب تک آپ کے پاس اس گول کو حاصل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں ہو گی آپ فوکس نہیں کر پائیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کا گول ہے کہ آپ کے پاس بہت زیادہ علم ہو۔ کیوں؟ کیونکہ آپ نے انٹرنیشل کوئز مقابلے میں حصۃ لینا ہے۔ یا پھر آپکا گول ہے کہ آپ کے پاس بہت سا پیسہ ہو۔ کیوں؟ کیونکہ آپ اپنے والدین کو اپنے پیسوں سے حج یا عمرہ کروانا چاہتے ہیں۔ یا آپ اپنا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔ جب آپ کے پاس کوئی بھی کام کرنے کی وجہ ہو گی تو آپ اپنا فوکس خراب نہیں کریں گے۔ آپ اپنی تمام تر توجہ اس کام پر لگا دیں گے۔ یہاں ایک بہتریبن مثال میری دوست ہے جس کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے لیے اس کے والد نے اپنی آبائی زمین بیچ دیا تھا۔ اور پھر پیسہ حاصل کرنا اس کا گول بن گیا۔ کیوں؟ کیونکہ اس نے وہی زمین خرید کر اپنے والد کو واپس کرنا تھی۔ اس طرح اس کا کیا اور کیوں واضح ہو گیا۔ اب جب کبھی کام کرتے کرتے وہ اونگھنے لگتی یا تھکن سے چور ہو کر سونے کا سوچتی تو یہ گول اسے سامنے نظر آتا۔ اسے اپنے والد کی آنکھوں میں اپنی آبائی زمین واپس مل جانے کی خوشی اپنی نیند سے بڑھ کر تھی۔ تو وہ سونے کے بجائے کام مکمل ہونے تک جاگتی رہتی۔ اب سمجھ آیا زندگی میں واضح گول کا ہونا کتنا ضروری ہے؟
"زندگی میں جتنے مسائل ہوں گے اتنے ہی آگے بڑھنے کو مواقع دستیاب ہوں گے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ مسائل سے گھبرا کر اللہ سے شکوے کریں اور روتے رہیں یا پھر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود پر کام کریں اور میری دوست ی طرح ایک واضح گول سیٹ کرتے ہوئے اس مسئلے سے نجات پائیں۔"
آپ میں بہت سے لوگ ہوں گے جنہوں نے زندگی کے مشکل دنوں وہ اہداف حاصل کیے جو وہ عام دنوں میں کبھی حاصل نہ کر پاتے۔ تو زندگی میں آنے والے مسائل ایک اپرچیونٹی کی طرح لیں جس نے آپ کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا ہے۔
🌟 موبائل فون اور سوشل میڈیا۔۔۔۔ بائے بائے!
ارے ارے۔۔۔ پریشان مت ہوں میں آپ کو مکمل طور پر موبائل اور سوشل میڈیا کو خدا حافظ کہنے کو نہیں کہہ رہی۔ بلکہ موبائل استعمال کرنے کا وقت تعین کرنے کی درخواست کر رہی ہوں۔ اور میں بغیر دلیل کے آپ کو موبائل اور سوشل میڈیا ست دور رہنے کا مشورہ نہیں دوں گی۔ تو چلیے دیکھ لیتے ہیں کیسے سوشل میڈیا اور موبائل فون آپ کے فوکسڈ رہنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ آپ کو معلوم ہے جو ڈھیروں وڈیو کانٹینٹ آپ فیسبل پر دیکھتے ہیں اس کے بدلے فیسبک اور دوسرے لوگ جو وہ کانٹینٹ ڈال رہے ہیں وہ پیسے کما رہے ہیں۔ یعنی آپ کا، آپکے لائف گول سے فوکس ہٹانے کے وہ اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں اور آپ انٹرٹینمنٹ کے نام پر اپنے تمام ضروری امر خاص کر اپنے لائف گول کو چھوڑ کر گھنٹوں ان وڈیوز کو دیکھتے رہتے ہیں۔ ٹھیک ہے انٹرٹینمنٹ بھی ضروری ہے مگر فارغ اوقات میں۔
اب سے آپ کوشش کریں کہ آپ چوبیس گھنٹوں میں سے صرف آدھ گھنٹا موبائل کے ساتھ گزاریں گے۔ کیا کہا کم ہے؟ ہاں! تو بھئی ایک ساتھ اتنی بڑی جست لگانے کو کون کہہ رہا ہے؟ پہلے یہ ہدف بنائیں کہ جب آپ پڑھائی کر رہے ہوں گے تو اپنا فون نہیں اٹھائیں گے۔ پھر خواہ کتنے ہی نوٹیفکیشن آتے رہیں۔ جب یہ عادت بن جائے تو اگلا ہدف بنائیں کہ کھانا کھاتے وقت بھی آپ فون کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔ یوں کرتے کرتے آپ دیکھیں گتے کہ آپ کا فون استعمال کرنے کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔ اور جب آپ کا ایک واضح لائف گول ہو گا تو میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پھر آندھی آئے یا طوفان آپ فون کی طعف نہیں جائیں گے اور جب کبھی کام کے دوران آپ کا دھیان فون کی طرف جائے گا تو آپ کا گول آپ کو دوبارہ اپنی طرف کھینچ لے گا۔
🌟🌟فوکس فارمولہ🌟🌟
فوکس کرنے کا ایک نہایت آزمودہ ٹوٹکہ میں آُ لوگوں کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں۔ یہ توٹکہ محض دیکھ کر بھول جانے کے لیے نہیں ہے بلکہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر روزانہ اس متعلق پوسٹ کرتے رہیں گے تا کہ آُ کو یاد رہے کہ آپ ہمارے ساتھ اس فارمولے کو اپنائیں گے۔ تو فارمولہ ہے
🌟 ایک فوکس
🌟 دو گھنٹے ہر صبح
🌟 تین ماہ کے لیے
ابھی آپ اپنا ایک فوکس لکھیں۔ جب میں نے کہا لکھیں تو اس کا مطلب ابھی اپنے فون میں یا کسی ڈائری میں اپنا فوکس لکھیں۔ میں نے اپنا فوکس لکھ لیا ہے۔ آپ بھی اپنا فوکس لکھ لیں۔ مثال کے طور پر آپ کا فوکس پڑھائی میں گریڈز حاصل کرنا ہے تو لکھ لیں کہ آپ کو اے پلس لینا ہے۔ اب ہر صبح دو گھنٹے آپ نے اپنے تمام تر فوکس کے ساتھ پڑھنا ہے۔ اور یہ معاملہ آپ نے تین ماہ تک جاری رکھنا ہے۔ یعنی نوے دن تک۔ اور پھر تین ماہ بعد ہم اپنے فیسبک پیج پر ڈسکس کریں گے کہ یہ فارمولہ ہماری زندگیوں پر کس طرح سے اثر انداز ہوا ہے۔ اگر آپ کے پاس بہانہ ہے کہ آپ نے کالج یا سکول جانا ہوتا ہے تو سر/میڈم صبح چار بجے اپنی آنکھیں کھولیں اوراس فارمولے پر عمل کریں۔
جب آپ کسی کام کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں گے اور اسے لے کر سنجیدہ ہوں گے تو پھرپیسے نہیں ہیں، وقت نہیں ملتا، شور بہت ہوتا ہے، گھر کے کام بھی کرنے ہوتے ہیں، میں صبح نہیں اٹھ پاتی/پاتا، رات کو دیر سے سوتی/سوتا ہوں، ابھی نہیں، کل، پرسوں، اگلے سال سے اور اس جیسے لاکھ بہانے اور عذر بھی آپ کو روک نہیں پاتے۔
#copy_form_A_PSYCHOLOGY_FBGROUP
تو کون کون اس فارمولے پرعمل کرے گا؟
Comments
Post a Comment