ہم بہترین امت کیوں ہیں؟

کنتم خیر امة(آل عمران)

ہم آخری امت ہیں اور ہمیں اللہ تعالی نے سب سے بہترین امت کے خطاب سے نوازا ہے
وہ کیوں؟
قرآن حکیم میں اللہ تعالی نے خود ہی وضاحت فرما دی کہ

”تم بہترین امت ہو جو لوگوں کی نفع رسانی کے لئے بھیجے گئے ہو، نیکی کا حکم کرتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اﷲپر ایمان لاتے ہو۔“

ہم میں سے ہر اک کو اپنی یہ ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور دعوت و تبلیغ کا کام بطور احسن کرنا چاہیے،دعوت کئی بھی اور کسی کو بھی دی جاسکتی،اسکے لئے کسی سند اور سرٹیکفیٹ یا مسلک کی ضرورت نہیں،اپنے حلقہ احباب میں تو کم از کم بلا جھجھک دی جاسکتی
اگر آپکا کوئی ساتھی آپکے سامنے کسی برائی میں مبتلا ہے تو اسے تنہا لے جاکر اس برائی کو چھوڑنے پر تو قائل کر سکتے؟
اسی طرح سے نیکی پھیلتی پہلے خود بچیں اور پھر دوسروں کو بچائیں اور سب سے بہتر یہی ہے کہ پہلے خود اور اپنے گھر والوں کو بچائیں
جیسا کہ ارشاد ہوتا
مومنو خود کو اور اپنے اہل عیال کو دوزخ کی آگ سے بچائیں جسکا ایندھن آدمی اور پتھر ہونگے
ایک حدیث مبارکہ ہے کہ
دوزخ کی آگ سے بچو چاہے کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکے

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے