زخمی پرکوپائن ( سیہہ ) _
زخمی پرکوپائن ( سیہہ ) _
.
میانوالی میں میری رهائشی کوٹهی کے ساتهہ کافی ساری زمین خالی تهی _ ایک دن مالی نے مشوره دیا کہ سر _ یہاں سبزی لگا دیتے هیں _
مجهے مشوره اچها لگا __ تین چار دن میں ِ اُس جگہ پر سبزی لگا کر سائیڈوں پر بیری کے کانٹوں کی باڑ لگ چکی تهی _ پهر اگلے کچهہ هفتوں میں بهنڈی , پیٹها , کدو , پالک , دهنیہ , پودینہ تقریبا هر قسم کی سبزی تیار تهی _
هم میاں بیوی کا معمول تها کہ روزانہ صبح صبح اُٹهہ کر ایک بار سبزی کا چکر لگانا _
ابهی پیٹهے تقریبا خربوزے سائز کے هوئے تهے _ایک دن دیکها تو دو تین تهوڑے تهوڑے کترے هوئے _ بہت غور کیا پر سمجهہ نہیں آئی کہ یہ کس جانور کا کام هو سکتا هے _ آخر طے یہ پایا کہ وه جو کوئی بهی هے , آج رات اُسے ڈهونڈنا اور اُس کا شکار کرنا هے _
رات گیاره بجے هم میاں بیوی ٹارچ اور اسلحہ لیکر سبزی کے کهیت کے باهر اسطرح دور جا بیٹهے کہ کسی بهی جانور کا آنا جانا همیں نظر آ جائے _
پچهلی رات تین بجے چهن چهن جیسی آواز آئی , یوں جیسے کوئی خاتون پیروں میں پائل باندهے هولے هولے چلتی آ رهی هو _
ایک پردیس , دوسرا کالونی جنگل میں تهی , تیسرا قبر جیسی خاموشی اور پهر چهن چهن کی آواز جو هولے هولے قریب آتی جا رهی تهی _ عجیب ڈراؤنا سا ماحول بن گیا _
میرے پاس باره بور کاربین تهی جبکہ مرحومہ بیگم کے پاس بتیس بور ریوالور اور ایک هاکی کیونکہ وهاں سانپوں کا بهی بہت خطره تها _
میں نے اُنہیں کہا کہ ریوالور کا لاک کهول لو لیکن فائر نہیں کرنا اور سانس روک کر سامنے ٹارچ کی لائٹ ڈالی __ دیکها تو چهہ سات سیہیں ,, پرکوپائن ,, کهیت کی باڑ کاٹ کر سبزی میں داخل هو رهی تهیں _ چهن چهن کی آواز اُن کے کانٹوں کے آپس میں ٹکرانے کی تهی _
فورن هی بیگم صاحبہ کے ریوالور کی گولیاں ایجکٹ کروائیں اور اپنے پیچهے آنے کا اشاره کیا _ اُن کی ڈیوٹی تهی ٹارچ کی لائٹ شکار پر لاک کرنا اور میرا کام تها فائر کرنا _ ڈر بهی رها تها کہ باره بور کاربین کا فائر تهوڑا بهی لوز هو کر کیا جائے تو اسکا جهٹکا کلائی کی هڈی توڑ دیتا هے _
آخر ایک پرکوپائن لاک هوئی _ستر اسی فیٹ کا فاصلہ تها _ میں نے فائر کر دیا _ باقی تو بهاگ گیئں لیکن وه بیچاری زخمی هو کر گری اور پهر لنگڑاتی لنگڑاتی اپنے ٹهکانے کی طرف واپس چل دی _
وه آگے آگے چلتی رهی اور هم میاں بیوی اُسکے خون کے نشان پر پیچهے چلتے رهے __ آخر کالونی کی حد تک اُسے چهوڑ کر هم واپس آ گئے _
اگلی دو راتیں پرکوپائن سبزی پر نہیں آئیں _ تیسری رات کچهہ شک هوا _ باهر نکل کر ٹارچ کی لائٹ میں دیکها تو ایک پرکوپائن بیل سے پیٹها توڑ رهی تهی __سمجهہ نہیں آئی کہ اگر یہ کها نہیں رهی تو علیحده کیوں کر رهی هے __ هم میاں بیوی دیکهتے رهے _ اُس نے پیٹهے کی ڈنڈی کاٹی اور هاتهوں پیروں کیساتهہ گهماتی هوئی پیٹها اپنے ٹهکانے کی طرف لے کر چل دی _
میں نے تهوڑا نزدیک جا کر ٹارچ کی لائٹ اُس پر ڈالی _ پہلے وه پیٹها چهوڑ کر دور بهاگی لیکن دوباره واپس آ کر اگلے هاتهہ پیٹهے پر رکهہ , ضدی بچے کی طرح اکڑ کر مجهے دیکهنے لگ گئی _
مجهے اُس کی آنکهوں میں اپنے لئے انتہا کی نفرت نظر آئی _ یوں لگا جیسے کہہ رهی هو _ تم نے میرے ساتهی کو گولی ماری تهی نا _ وه اب زخمی اور چار دن کا بهوکا هے _ خود چل نہیں سکتا_ یہ پیٹها میں اُس کے لئے لیکر جا رهی هوں _ همت هے تو مجهے بهی گولی مار دو _
هم نے اُسے اُس کے حال پر چهوڑا اور خود گهر واپس آ گئے _ اِس واقعہ کے بعد میں نے اپنی کالونی یا سبزی میں سیہہ نہیں دیکهی _
میرے کهیت میں روز کے روز پیٹهے کی بیلوں پر دس باره نئے پهول کهلا کرتے تهے _ لیکن اِس کے بعد اُس سیزن میں ایک بهی نیا پهول نا کهلا __ سرسبز اور صحت مند بیلیں چند دنوں میں هی سوکهہ کر مر گئیں _
پرکوپائن کبهی کبهار آ کر اللہ کے دیئے هوئے رزق میں سے اپنا حصہ هی تو کهاتی تهی _ میں کهانے دیتا _ میں نے اُس کو گولی کیوں ماری _ ؟
جب میں نے اُنکا حصہ چهینا تو اللہ پاک نے میرا حصہ روک دیا۔
کاپی
Comments
Post a Comment