کائنات کے بارے میں بنیادی سوالات

کائنات کا زندگی سے خالی ہونا ایک ایسا معمہ ہے جس نے اس کی پُراسراریت میں خوفناک حد تک اضافہ کررکھا ہے... ہمیں کائنات کا زندگی سے خالی دکھائی دینا اس خاطر بھی ہضم نہیں ہوپاتا کیونکہ زندگی شروع کرنے کے لئے جتنے بھی عناصر ضروری قرار دئیے جاتے ہیں، وہ ہماری کائنات میں جگہ جگہ بکھرے پڑے ہیں... یہ سب دیکھ کر ذہن کے دریچوں پہ ایک ہی سوال دستک دیتا ہے کہ زندگی صرف زمین پہ ہی کیوں ہے؟ یہ تو طے ہے کہ ہمارے وجود میں دوڑنے والے ایٹمز کبھی کسی ستارے کا حصہ تھے، یعنی ہم کائنات کا وہ قیمتی حصہ ہیں جو سوال کرسکتا ہے، سوچ سکتا ہے، بول سکتا ہے... تو کیا یہ سب محض اتفاق ہے؟ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ آپ ایک خاموش شہر میں قدم رکھیں جو زندگی گزارنے کی آسائیشوں سے بھرپور ہو، مگر پھر بھی وہ خالی دکھائی دے رہا ہو، یقیناً آپ میں ایک خوف اور یہ جاننے کی حسرت ضرور جاگے گی کہ کیا ہم یہاں اکیلے ہیں؟ یا اگر یہاں زندگی موجود تھی تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ زندگی کس طرح کی تھی؟ انہی جوابات کو کھوجنے کے لئے پاکستان کے مشہور آن لائن سائنسی میگزین سائنشیا (Scientia) کی ٹیم نے کچھ سوالات میرے سامنے رکھے جو ایسے تھے:
1. آپ آسٹروبائیولوجی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ آپ کے نزدیک اس کی بہترین وضاحت کیا ہوگی؟
2. زمین سے باہر زندگی موجود ہونے کا چانس کس حد تک ہے؟ کیا کبھی کسی خلائی مخلوق نے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی؟
3. آپ "واؤ سگنل" اور خلائی مخلوق سے رابطے کے متعلق مشہور ہونے والے واقعات کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
4. اگر کسی سیارے پہ کوئی مخلوق موجود ہوئی تو وہ کیسی ہوگی؟ کیا وہ ویسے ہی ہوگی جیسا ہم سوچتے ہیں؟
5. کیا ہم خلائی مخلوق کے متعلق جان کر زمین پہ زندگی پنپنے کا معمہ حل کرسکتے ہیں؟
ان سوالات کے جوابات جاننے کے لئے نیچے لنک پہ کلک کیجئے اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیجیے:
https://scientiamag.org/astrobiology-from-the-editors-desk-part-five/?fbclid=IwAR3oy7LzVJXerzwmgvc8EIbX4qMhfPxfopPNCbxy18IBmw5U1J7Z6at5BUY
زیب نامہ
#زیب_نامہ
#Scientia #Astrobiology

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے