دو دن قبل ایک پوسٹ میں میں نے سوال کیا کہ کیا اہل زمین اس جہاں میں اکیلے ہیں یا کوئی اور مخلوق بھی کائنات کے کسی انجان گوشے میں بس رہی ہو گی؟

دو دن قبل ایک پوسٹ میں میں نے سوال کیا کہ کیا اہل زمین اس جہاں میں اکیلے ہیں یا کوئی اور مخلوق بھی کائنات کے کسی انجان گوشے میں بس رہی ہو گی؟

آپ تمام حضرات نے اپنی اپنی سوچ اور علم کے مطابق کمنٹس کئے۔ جس پر آپ کا بہت بہت شکریہ

ہم اس سوال کو دو اہم نظریوں سے دیکھتے ہیں۔

1-مذہب کی نظر سے:
مذہب اس چیز کی بالکل نفی نہیں کرتا۔ بلکہ قرآن پاک کی پہلی آیت کریمہ کا آخری لفظ "العالمین" اس بات پر دلیل ہے کہ وہ اللہ صرف اس دنیا کا رب نہیں بلکہ کئی ایک جہاں ہیں جنہیں وہ پال رہا ہے۔ وہ جہاں کہاں ہیں؟ کیسے ہیں؟ ان میں زندگی کی نوعیت کیا ہے؟ یہ نہیں بتایا گیا۔

ممکن ہے ان جہانوں سے مراد "عالم ارواح، عالم دنیا، عالم برزخ اور عالم آخرت ہی ہوں۔ یا یہ بھی ممکن ہے کہ ان جہانوں سے مراد ہماری دنیا جیسے کئی ہزاروں، کئی لاکھوں یا کروڑوں جہاں اس یونیورس میں بس رہے ہوں۔ وہاں بھی کئی صورتوں میں زندگی کی گہما گہمی موجود ہو۔
مذہب اہل زمین کے علاوہ کہیں اور زندگی کی موجودگی کی بالکل نفی نہیں کرتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔سائنس کی نظر سے
ابھی تک سائنس نے زمین کے علاوہ کہیں اور زندگی دریافت نہیں کی۔ لیکن ابھی تک کوئی بھی ایسی وجہ سامنے نہیں آئی کہ جس کی بنا پر آپ یہ کہہ سکیں کہ زندگی زمین کے علاوہ کہیں اور موجود نہیں ہے۔

دراصل ہم جسے زندگی کہتے ہیں وہ ہماری زمین پر ہی پھل پھول سکتی ہے۔ لیکن زمین کے علاوہ جہاں بھی زندگی ہو گی وہ یقینا زندگی کے ان قوانین سے بالاتر ہو گی جو قوانین زمین پر زندگی کی ضمانت ہیں۔

مثال کے طور پر ہم اہل زمین کے لئے اوزون کی قدرتی چھت سورج کی تابکاری سے بچاؤ کے لئے اشد ضروری ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کوئی ایسی مخلوق بھی ہو جو ہمارے سورج جیسے ستاروں کے آس پاس اوزون کے بغیر سکون سے جی رہی ہو۔

یہ ضروری نہیں کہ زندگی کے لئے جو کچھ ہمیں چاہئے وہی کچھ کائنات میں موجود دوسری مخلوقات کو چاہئے ہو۔

سائنس و ٹیکنالوجی بلاشبہ ترقی کر کے بہت آگے جا چکی ہے۔ لیکن سائنس و ٹیکنالوجی نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ زندگی زمین کے علاوہ کہیں اور نہیں ہو سکتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بات تو طے شدہ ہے کہ "ہم انسان محدود ہیں" دوسرے سولر سسٹم اور گلیکسیز تو دور کی بات ہم ابھی تک اپنے نظام شمسی کو ہی مکمل طور پہ نہیں کھوج سکے۔ اس عظیم کائنات کی سیر کرنے کے کئے ضروری ہے کہ انسان کے پاس روشنی کی رفتار سے چلنے والی مواصلات ہوں۔۔۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ "ایسا ہونا ناممکن ہے" کیوں کہ مادہ روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کر سکتا۔۔!!!

لہذا اپنے اندر کے تجسس کی بنا پر ہم ایک محدود دائرے میں رہ تحقیق و جستجو کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاسر لاہوری

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے