آپ کو اوور تھنکنگ سے روکنے کے لیے ١٠ آسان طریقے
آپ کو اوور تھنکنگ سے روکنے کے لیے ١٠ آسان طریقے
ظاہری طور پر اوور تھنکنگ (یعنی زیادہ سوچنا) اتنی بری چیز نہیں لگتی۔ ۔ ۔ سوچنا تو اچھی بات ہے نا؟
لیکن اوورتھنکنگ مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
جب آپ زیادہ سوچتے ہیں تو آپ کے فیصلہ کرنے کی صلاحیت دھندلا جاتی ہے اور آپ کے سٹریس (یعنی ذہنی دباؤ) میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ منفی سوچ میں وقت ضائع کر دیتے ہیں۔ یوں آپ کو کام کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
اگر یہ مسئلہ آپ کو جانا پہچانا معلوم ہوتا ہے تو آپ کو اوورتھنکنگ سے آزاد کرنے کے لیے یہاں دس آسان تدابیر بتائی جا رہی ہیں۔
١۔ آگاہی ہی تبدیلی کی شروعات ہے
اس سے پہلے کہ آپ اپنی اوورتھنکنگ کی عادت کا مقابلہ کرنا شروع کریں آپ کو اپنی اوورتھنکنگ کے بارے میں ہوشیار اور مطلع ہونا ضروری ہے۔ جب بھی آپ خود کو بے چینی۔ ۔ ۔تذبذب ۔ ۔ ۔ہچکچاہٹ یا ذہنی دباؤ کا شکار پائیں ایک لمحے کے لیے رک جائیں۔ صورتِ حال اور اپنے ردِ عمل کا جائزہ لیں۔ آگاہی کے اسی لمحے میں آپ کو اس تبدیلی کا اشارہ مل جائے گا جو آپ کی ضرورت ہے۔
٢۔ یہ نہ سوچیں کہ کون سے کام بگڑ سکتے ہیں بلکہ ان کاموں پر دھیان دیں جو ٹھیک ہو سکتے ہیں
بہت سی حالتوں میں اوور تھنکنگ کی وجہ صرف ایک ہی احساس بنتا ہے: (وہ ہے) "خوف"۔ جب آپ اپنی توجہ تمام منفی باتوں کے رونما ہونے پر مرکوز کرتے ہیں تو بے کار رہنا آسان ہو جاتا ہے۔ آئندہ جب آپ کو ایسا لگے کہ آپ منفی سمت واپس جانے لگے ہیں تو رک جائیں۔ اپنی توجہ ان کاموں کی طرف کر لیں جو ٹھیک جا سکتے ہیں اور انہی خیالات کو حاضر اور مقدم رکھیں۔
٣۔ خود کو خوشی کی طرف موڑ لیں
بعض اوقات خود کو خوش۔ ۔ ۔مثبت اور مفید متبادل راستوں پر ڈال دینا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مراقبہ۔ ۔ ۔ رقص کرنا۔ ۔ ۔ کوئی ساز سیکھنا۔ ۔ ۔ سلائی کڑھائی کرنا۔ ۔ ۔ مصوری یا رنگ سازی جیسی چیزیں آپ کو مسائل سے دور کر دیتی ہیں اور حد سے زیادہ تجزیہ کرنا ختم ہو جاتا ہے۔
٤۔ حالات کو ظاہری تناسب سے پرکھیں
باتوں کو ضرورت سے زیادہ بڑا بنا دینا یا منفی بنا دینا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ آئندہ جب آپ خود کو کسی بات کا بتنگڑ بناتا ہوا پائیں۔ ۔ ۔ خود سے ضرور پوچھیں کہ یہ معاملہ اگلے پانچ سالوں میں کتنا اہم ہو گا۔ یا اگلے ماہ یہ مسئلہ کس نہج پہ ہو گا؟ بس یہ سادہ سا سوال۔ ۔ ۔ یعنی خیالات میں وقت کی حد کو بدل دینا اوور تھنکنگ کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
٥۔ پرفیکشن کا انتظار چھوڑ دیں
ہم میں سے جو لوگ پرفیکشن یعنی بے نقص ہونے کی حالت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ۔ ۔ اس انتظار کو بالکل ابھی اور اِسی وقت ختم کر سکتے ہیں۔ بلند نظر ہونا زبردست بات ہے لیکن پرفیکشن کی تاک میں رہنا خیالی۔ ۔ ۔ ناممکن۔ ۔ ۔ غیر افادی اور کمزور کرنے والا عمل ہے۔ جیسے ہی آپ کو یہ خیال آئے کہ "اِس کام کو پرفیکٹ ہونا چاہیئے" اُسی لمحے آپ نے خود کو یاد دلانا ہے کہ پرفیکشن کا اتنظار کبھی بھی ترقی کرنے اور سیکھنے جتنا فائدہ مند نہیں ہو سکتا۔
٦۔ خوف کے بارے اپنا طرزِ فکر بدل ڈالیں
چاہے آپ ماضی کی کسی ناکامی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں یا کوشش کرنے کے عمل سے گھبراتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اگر آپ پہلے کامیاب نہیں ہوئے تھے اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہر دفعہ وہی نتیجہ برآمد ہو گا۔ یاد رکھیں ہر موقع ایک نئی شروعات ہے اور ایک نئے آغاز کا درجہ ہے۔
٧۔ کام کی ایک حد مقرر کریں
ٹائمر (timer) کو پانچ منٹ پر سیٹ کر کے خود کو سوچنے۔ ۔ ۔ پریشان ہونے اور تجزیہ کرنے کا وقت دیں۔ ٹائمر کا وقت گزر جانے کے بعد ١٠ منٹ کاغذ اور قلم کے ساتھ گزاریں۔ ۔ ۔ وہ سب باتیں لکھ ڈالیں جو آپ کو پریشان کرتی ہیں ۔ ۔ ۔ ذہنی دباؤ کی وجہ بنتی ہیں یا خوف میں مبتلا رکھتی ہیں۔ اس کاغذ کو اب پھاڑ دیں اور دس منٹ پورے ہونے پر کاغذ کو پھینک کر آگے بڑھ جائیں اور کسی تفریح میں مصروف ہو جائیں۔
٨۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ مستقبل کی پیشن گوئی نہیں کر سکتے
فیوچر کو کوئی بھی پریڈِکٹ نہیں کر سکتا۔ ہم نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ اِسی لمحے میں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ موجودہ لمحے کو مستقبل کی فکر میں گزار دیتے ہیں تو آپ خود کو اپنے وقت سے محروم کر رہے ہیں۔ مستقبل کے بارے سوچ کر وقت گزارنا مفید اور زرخیز نہیں ہے۔ یہ وقت آپ ان چیزوں پر صرف کریں جو آپ کو خوشی دیتی ہیں۔
٩۔ اپنی بہترین کوشش کو تسلیم کر لیں
اوور تھنکنگ کو پیدا کرنے والا خوف اکثر اس احساس پر قائم ہوتا ہے کہ آپ بہت اچھے نہیں ہیں۔ ۔ ۔ بہت ذہین نہیں۔ ۔ ۔ زیادہ محنتی یا زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں۔ جب آپ کسی کام میں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر چکیں تو محنت کے انجام کو اُسی حالت میں قبول کر لیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کامیابی کسی حد تک ان چیزوں پر منحصر ہو جو ابھی آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ ۔ ۔ آپ جو کچھ کر سکتے تھے آپ نے کر تو دیا۔
١٠۔ شکر گزار رہیں
آپ کو کبھی خوشگوار خیال یا غمگین خیال ایک ساتھ نہیں آ سکتے۔ ۔ ۔ تو کیوں نہ اپنا وقت مثبت سوچ کے ساتھ گزارا جائے۔ ہر صبح اور ہر شام ان چیزوں کی فہرست بنائیں اور اُس لِسٹ میں وہ سب چیزیں لکھیں جن کے لیے آپ خوش اور شکر گزار ہیں۔ ایک شکرگزار ساتھی تلاش کریں اور اس کے ساتھ lists کا تبادلہ کریں تا کہ وہ شخص آپ کے ارد گرد موجود اچھی چیزوں کا گواہ بن جائے۔
اوور تھنکنگ ایسی چیز ہے جو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ کے پاس اس سے نمٹنے کا عمدہ نظام موجود ہے تو آپ منفی۔ ۔ ۔ خوف پیدا کرنے والی اور دباؤ ڈالنے والی سوچ پہ قابو پا سکتے ہیں اور اسے کچھ فائدہ مند۔ ۔ ۔ زرخیز اور موثّر میں بدل سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment