ہم نہیں جانتے
ہم نہیں جانتے
ہم کن لوگوں کی وجہ سے زندہ ہیں؟
ہم کن کی وجہ سے کامیاب ہیں؟
اور
ہم کن کی بدولت محلوں میں زندگی گزار رہے ہیں؟
ہم یہ بھی نہیں جانتے
ہم کس کو بس سے اتاریں گے؟
ہم کس کو کشتی سے باہر پھینکیں گے؟
اور
ہم کس کے کھانے کی پلیٹ اٹھائیں گے؟
اورپھر
وہ شخص
ہمارا رزق،
ہماری کامیابی،
اور
ہماری زندگی
ساتھ لے جائے گا...
ہم ہرگز ہرگز نہیں جانتے،
لہٰذا
ہم جب تک اس شخص کو نہیں پہچان لیتے،
ہمیں اس وقت تک
کسی کو بھی
اپنی بس یا کشتی اور گھر سے نکالنے کا رسک نہیں لینا چاہیے.
کیوں؟
کیونکہ ہو سکتا ہے
ہمارے پاس جو کچھ ہو،
وہ سب اس شخص کا ہو.
اور اگر وہ چلا گیا....
تو سب کچھ چلا جائے،
ہم ہم نہ رہیں،
مٹی کا ڈھیر بن جائیں۔
*💎
☀💕☀
Comments
Post a Comment