ہ رب العزت نے اہل ایمان کو قرآن مجید کے ذریعے 100 ڈائریکٹ احکامات دے رکھے ہیں.
اللہ رب العزت نے اہل ایمان کو قرآن مجید کے ذریعے 100 ڈائریکٹ احکامات دے رکھے ہیں.
جن میں سے اکثر کا تعلق حقوق العباد کے ساتھ ہے.ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ان احکامات پر پورا اترتے ہیں.یہ احکامات سو نمبر کا ایک پرچہ ہے.ہم پہلے یہ پرچہ حل کریں‘ پھر خود اس کی مارکنگ کریں.پھر اپنے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ کریں اور آخر میں یہ سوچیں کہ ہم قیامت کے دن کتنے نمبر لے کر اپنے رب کے سامنے پیش ہوں گے.ہماری یہ خوداحتسابی ہمیں یہ جواب دے گی کہ ہم کیسے مسلمان ہیں....؟
اللہ تعالیٰ نے براہ راست اہل ایمان اور مسلمان کو مخاطب کر کے فرمایا.......!!!!
1-گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2_غصے کو قابو میں رکھو
3-دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو
4-تکبر نہ کرو
5-دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6-لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو
7-اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8-دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو
9-والدین کی خدمت کیا کرو
10-منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو
11-والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو
12-حساب لکھ لیا کرو
13-کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو
14-اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو
15-سود نہ کھاؤ
16-رشوت نہ لو
17-وعدہ نہ توڑو
18-دوسروں پر اعتماد کیا کرو
19-سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو
20-لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو
21-انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو
22-مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23-خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں
24-یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو
25-یتیموں کی حفاظت کرو
26-دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو
27-لوگوں کے درمیان صلح کراؤ
28-بدگمانی سے بچو
29-غیبت نہ کرو
30-جاسوسی نہ کرو
31-خیرات کیا کرو
32-غرباء کو کھانا کھلایا کرو
33-ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو
34-فضول خرچی نہ کیا کرو
35-خیرات کر کے جتلایا نہ کرو
36-مہمانوں کی عزت کیاکرو
37-نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو
38-زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو
39-لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو
40-صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں
41-جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو
42-جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ
43-مذہب میں کوئی سختی نہیں
44-تمام انبیاء پر ایمان لاؤ
45-حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو
46-بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ
47-جنسی بدکاری سے بچو
48-حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو
49-کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو
50-نفاق سے بچو
51-کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو
52-عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے
53-منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54-مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے
55-بخیل نہ بنو
56-حسد نہ کرو
57-ایک دوسرے کو قتل نہ کرو
58-فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو
59-گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو
60-نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو
61-اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی
62-صحیح راستے پر رہو
63-جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو
64-گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو
65-مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے
66-شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو
67-جواء نہ کھیلو
68-ہیرا پھیری نہ کرو
69-چغلی نہ کھاؤ
70-کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو
71-نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو
72-آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو،انھیں مدد دو
73-طہارت قائم رکھو
74-اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو
75-اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے
76-لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ
77-کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
78-غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو
79-جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو
80_پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)
81_اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو
82_اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے
83_زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو
84_دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ
85_اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو
86_ہم جنس پرستی میں نہ پڑو
87_صحیح(سچ) کا ساتھ دو،غلط سے پرہیز کرو
88_زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو
89_عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں
90_اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے
91_اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو
92_برائی کو اچھائی سے ختم کرو
93_فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو
94_تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے
95_مذہب میں رہبانیت نہیں
96_اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے
97_غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ
98_خود کو لالچ سے بچاؤ
99_اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100_جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو
اللہ تعالیٰ کے یہ سو احکامات حقوق العباد ہیں‘ ہم جب تک سو نمبروں کے اس پرچے میں پاس نہیں ہوتے ہم اس وقت تک کامل مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اللہ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں خواہ ہم پوری زندگی سجدے میں گزار دیں یا پھر خانہ کعبہ کی چوکھٹ پر جان دے دیں.ہم یہ پرچہ حل کریں‘ مارکنگ کریں اور اپنے گریڈز کا فیصلہ خود کر لیں۔
اللہ ہم سب کو ان احکامات کی بجا آوری میں آسانی عطا فرمائے....آمین
Comments
Post a Comment