"جب آپ رب سے مانگتے رہتے ہیں نا، تو وہ جلد یا بدیر ضرور دیتا ہے "
"جب آپ رب سے مانگتے رہتے ہیں نا، تو وہ جلد یا بدیر ضرور دیتا ہے "
🙂
اور میں نے اپنے رب سے اپنے لیے درد مانگا ____ ایسا درد جو مجھے اس کا قرب نصیب کردے ___ مجھ پہ دنیا والوں کی اصلیت کھل جائے ____ مجھے علم ہوجائے کہ صرب رب ہی سکون ہے __ رب ہی محبت ہے ___ رب ہی پیار ہے ____!
اور میری دعا قبول ہوئی !
یقین جانیے سوائے میرے رب کے اور کوئی نہیں جو روح کے زخموں کو، ان کی اذیتوں کو جانے، جو ان پہ مرہم لگائے!
جب جب آنکھوں کے کنارے بھیگنے لگے، دل ٹوٹتا محسوس ہوا تب تب مجھے لگا میرا رب بہت قریب ہے اور مجھے سمجھا رہا ہے
" نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ بیزار ہوا ہے "
❤
اللہ ہمیں اپنی حفظ و اماں میں رکھے آمین!
Comments
Post a Comment