گھڑی کی تیسری سوئ
گھڑی میں تین سوہُیاں ہوتی ہیں جن میں ایک سوئی سیکنڈ والی سوئی کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے پر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا، سب یہی کہتے ہیں 10 بج کے 10 منٹ ہوئے ہیں کبھی یوں نہیں کہا جاتا کے 10 بج کے 10 منٹ اور 4 سیکنڈ ہوئے ہیں، جب کے یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے،
ہماری زندگی میں بھی بہت سے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا مگر ہمہیں آگے بڑھنے میں انکا کردار ضرور ہوتا ہے
Comments
Post a Comment