حسد

اگر آپ نے اپنے اندر سے حسد اور کینہ نکال دیا تو آپ ایک درجے روحانیت میں اوپر چلے گئے۔ اگر آپ نے اپنے اندر صدق پیدا کر لیا یا صبر اختیار کیا تو بھی آپ ایک درجے اوپر چلے جا ئیں گے۔اور یوں آپ کو روحانیت کی بلندی نصیب ہو گی۔ مگر ان سب اقدامات کے اوپر جو چیز حاوی ہوتی ہے وہ ہے اللہ کا ذکرِ کثیر۔ یہ اللہ سے قربت کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ اسے کھڑے ہوئے، جھکے ہوئے اور کروٹوں کے بل یاد رکھیں کیونکہ اس کی یاد بہت بڑی چیز ہے۔ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے بے شمار دعائیں تعلیم کی ہیں۔ یہ دعائیں اللہ کو یاد رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ زندگی کا کو ئی لمحہ ایسا نہ ہو کہ جس میں آپ اللہ کو یاد نہ رکھیں۔ کیوں کہ جب آپ اس کو یاد کرتے ہیں تو وہ آپ کو یاد کرتا ہے اور آپ سے زیادہ بہتر انداز میں کرتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے