پاکستان ایک نعمت
ذرا تصور کریں کہ اگر ایک دن کے لئے ایک انسان اپنی تصویریں الٹی کردیتا ہے جس کے نتیجے میں اسکے لاکھوں چاہنے والے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو ستر سال سے ہم نے اس پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہوگا ...الله ہمیں معاف کریں ہم میں سے ہر شخص نے جس کو جہاں موقع ملا اس سرزمین کے ساتھ خیانت کی ہے خواہ وہ ملاوٹ کی شکل میں ہو یا کسی اور صورت میں لیکن جو تصویر ہم نے سب نے مل کر بنائی ہیں اس کا حساب الله ہم سے ضرور لے گا...ہم سب نے اپنی اپنی تصویروں کو سیدھا کرانا ہے تاکہ ہماری بڑی تصویر کو کوئی حقارت کی نظر سے دیکھنے کی جرات نہ کرسکے...انشا الله آج کے بعد ہم ایسا کوئی کام نہیں کرینگے جس کی وجہ سے پاک سرزمین کی عزت و حرمت پر آنچ آے گی...وعدہ کریں کہ ہم اب جو کچھ اپنی ذات کی بہتری کے لئے سوچینگے وہی سوچ ہماری اپنے وطن پاکستان کے لئے بھی ہوگی ...اگر ہم سب مل کر ایسا کرینگے تو ہمارے بچوں کو باہر بہتر مستقبل کے لئے نہیں جانا پڑے گا بلکے باہر سے لوگ یہاں ہمارے پاس بہتر مستقبل کے لئے آیینگے...یہاں کا ہر بچہ اقبال کا شاہین بن کر دنیا کو ایک ایسا پیغام دے سکتا ہے جس سے دنیا ہماری مثالیں دیکر ہماری تصویریں اپنی تعلیمی اداروں میں لگایا کرے گی یاد رکھیں وہ تمام کے تمام لوگ جنہوں نے پاکستان کی عزت کو کسی بھی حوالے سے نقصان پونچایا ان کی نسلیں ہمیشہ ذلیل و خوار ہوئی....اپنے بچوں کو پاکستان سے محبت کرنا سیکھا یے گا تاکہ یہ پاکستان کی اس بڑی تصویر میں اپنا خوبصورت رنگ بھر سکے ......حماد صافی
Comments
Post a Comment