٭٭عناصر کا جادوگر٭٭ وہ سائبیریا(siberia)،روس (Russia)کا رہنا والا تھا اور ابھی اس کی عمر ہی کیا تھی جب اس کا باپ اندھا ہو گیا اور اس کی ماں کام پر جانے لگی تا کہ کچھ کما سکے ۔ 13 سال کی عمر میں اس کے والد دنیا سے چلےجاتے ہیں۔۔۔کہتے ہیں کہ اس کے دس سے زیادہ بہن بھائی تھے (بعض کہتے ہیں کہ 16 تھے)۔اس کی ماں نے شیشہ بنانے کی ایک فیکٹری ،جو اس کے باپ نے بنوائی تھی اور بعد میں بند کر دی تھی کو دوبارہ کھولا۔۔اور جب سب کچھ ٹھیک ہو نے لگا،تو پھر ایک دن،تقریبا ایک سال بعد فیکٹری میں آگ لگ جاتی ہے اور سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ نہ جانے اس کی ماں کے دل میں کیا آتا ہے کہ وہ فیصلہ کرتی ہے کہ اس کا یہ بیٹا تعلیم حاصل کرے گا۔سو اس نے اس کا زاد راہ باندھا اور خود اس کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہو کر 1500 میل کا فاصلہ طے کر کے اسے "ماسکو" کے ایک یونیورسٹی میں لے گئی ،وہاں وہ یونیورسٹی کے انتظامیہ کے سامنے گڑگڑائی کہ اس کے بیٹے کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے۔۔لیکن یونیورسٹی میں داخلہ یونہی تھوڑی ملتا ہے ۔۔سو وہ وہاں سے ناکام لوٹتے ہیں ۔ اس کی ماں ہمت نہ ہارتی ہے اور پھر وہاں سے تقریبا400 میل کے...