زندگی ‏کیا ‏ہے

زندگی کیا ہے ؟

زندگی کا کوئی ایک مطلب نہیں ہے اور نہ ہی زندگی کو ایک لائن میں بیان کیا جا سکتا ہے ہر کوئی اپنے تجربات کی بنیاد پر بولتا ہے کسی کے لیے زندگی مسلسل امتحان اور کسی کے لیے زندگی موت کا انتظار،کسی کے لیے زندگی سفر ہے اور کسی کے لیے زندگی بہت سی منزلوں پر پہنچ جانے کا نام ہے۔کسی کے لیے زندگی شکر گزاری کا نام ہے اور کسی کے لئے زندگی اللہ تعالی کی عطاوں کو جینے کا نام ہے۔۔۔

مگر میری نظر میں زندگی صرف زندگی ہے جس میں  کبھی خوشی ہے کبھی غم ہے۔۔۔کبھی خوف ہے کبھی پیار ہےکبھی صبر اور کبھی آزمائش  کبھی ہم چھوٹی سی  چیز سے گھبرا جاتے ہیں اور کبھی بڑی آزمائشوں کو ہنس کر قبول کر لیتے ہیں۔۔۔

بس وہ لوگ جو زندگی کا مقصد سمجھ جاتے ان کے لیے زندگی کا مطلب اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔۔

اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو صحت ایمان اور سکون والی زندگی عطا کرے آمین۔۔۔

#AyeshaMehar
#MakeMindPositive

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے