کیمرا اور فلم کی معلومات
آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فلموں اور ٹی وی میں گاڑی تو آگے کی طرف جا رہی ہوتی ہے
لیکن اسکے ٹائر کیوں پیچھے جا رہے ہیں
یہ سارا فریمز کا چکر ہوتا ہے
ویڈیو دراصل مختلف تصویروں کا مجموعہ ہے
اور ان تصویروں کو ویڈیو کی زبان میں فریمز کہا جاتا ہے
آپنے یوٹیوب یا سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھی ہونگی
جس میں ایک بندہ کارڈز پر کارٹون بنا کر انکو تیزی سے گھماتا ہے
اور آپکو کارڈ پر بنا ہوا کیرکٹر حرکت کرتے دکھائی دینے لگتا ہے
کیمرہ بھی ویڈیو اسی اصول کے تحت ریکارڈ کرتا ہے
میں آپکو فریمز کے بارے میں سمجھا لوں تاکہ آپکو
ویل ایفکٹ سمجھنے میں آسانی ہو
آپنے کبھی موبائل پر ویڈیو بنائی ہوگی
یا دیکھی ہوگی
تو آپکو پتا ہے
ایک دس سکینڈ کی 30fps میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں آپکو
300 frames
نظر آئے ہیں
یعنی آپ نے تین سو تصویریں دس سیکنڈ میں دیکھی ہیں
موبائل کی کیمرہ سیٹنگز میں جھانکیں تو وہاں
دو سیٹنگز دیکھنے کو ملتی ہیں
Resolution (720p,1080p,4k)
+
FPS (24,30,60,120,240,480,960)
وغیرہ
عام اور سستے موبائل میں زیادہ تر
30 fps or 60 fps
میں ریکارڈنگ کی سہولت ہوتی ہے
جبکہ آپنے ٹک ٹاک پر اکثر سلو موشن ویڈیو کو دیکھا ہوگا
ایسی ویڈیوز
زیادہ تر اچھے فون یا کیمرہ سے ریکارڈ کی جاتی ہیں
جو
120 fps or more
کو سپورٹ کرتے ہیں
یعنی جتنے زیادہ فوٹو ایک سیکنڈ میں کھینچے گئے ہونگے
آپ ویڈیو کو اتنا سموتھ طریقے سے سلو کر پائیں گے
عام طور پر ٹی وی اور فلمیں
24 fps
پر چلتی ہیں
یا ریکارڈ کی جاتی ہیں
جبکہ سلوموشن سین
120 fps
میں ریکارڈ کیا جاتا ہے
جبکہ موبائل میں زیادہ تر
30 fps
ریکارڈنگ ہوتی ہے
اب یہاں پر آپکو یہ بات سمجھ آچکی ہوگی کہ
ویڈیو کیا ہوتی ہے
مختلف تصویروں کا مجموعہ!
یعنی ایک سیکنڈ میں چوبیس تصویریں بنائی جاتی ہیں
جن کو تیزی سے ایک ساتھ گزاراجاتا ہے
جس سے تصویریں حرکت کرتی نظر آتی ہیں
تب جا کر ایک سکینڈ کا ویڈیو کلپ سامنے آتا ہے
جب آپ کسی چلتی گاڑی کی ویڈیو بناتے ہیں
آپکا کیمرہ
24 fps
پر شوٹ کر رہا ہے
اگر گاڑی کا ٹائر ایک سکینڈ میں
24 rotations
سے زیادہ گھوم رہا ہے
یعنی ایک سیکنڈ میں وہ چوبیس سے زیادہ چکر گھوم رہا ہے تو آپکو وہ موبائل میں پیچھے کی طرف گھومتا ہوا نظر آئے گا
اسکی وجہ کیا ہے
کہ جب آپ کا کیمرہ تیزی سے گھومتے ہوئے ٹائر کا فوٹو لیتا ہے
تو اس میں لگے رم ایک سکینڈ میں کئی بار گھوم رہے ہیں
آسان لفظوں میں یہ سمجھ لیں
کہ ایک ویڈیو کی ایک سیکنڈ کا پہلا فریم جہاں کھینچا گیا ہے
گاڑی کا رم وہیں ایک سیکنڈ میں گھوم کر اکثر اوقات دوسرا چکر مکمل کرتے ہوئے پیچھے چلا جاتا ہے
یعنی آپ سمجھ لیں
گاڑی کا ٹائر ایک سیکنڈ میں
36 rotation
پوری کر رہا ہے
تو آپکی ویڈیو کے ایک سیکنڈ کے آخری فریم میں وہ ٹائر کا رم دوسرا چکر آدھا مکمل کر چکا ہوگا
اس سے ہوگا کیا کہ پہلے سکینڈ کے پہلے فریم میں جو رم آپکو جہاں دکھائی دیتا ہے
وہی رم آپکو سیکنڈ کے آخر میں دوسرے چکر مکمل کرنے کے دوران اپنی جگہ سے پیچھے دکھائی دیتا ہے
جس کی وجہ سے گاڑی کا ٹائر پیچھے کی طرف حرکت کرتے ہوئے ہوئے دکھائی دیتا ہے
بہت ہی آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں
کہ آپکی گاڑی کا ٹائر اگر آپکے کیمرے کے فریم سے زیادہ سپیڈ میں چل رہا ہے تو ٹائر پیچھے کی طرف چلتے ہوئے دکھائی دینگے
اگر کار کے ٹائر کی رفتار بالکل ہلکی ہلکی ہے
یعنی ایک سیکنڈ میں وہ
24
سے کم چکر لگا رہا ہے تو وہ ٹائر آپکو صحیح سمت میں گھومتا ہوا نظر آئے گا
لیکن
اگر آپ
24 fps
پر ویڈیو بنا رہے ہیں
اور ٹائر بھی ایک سکینڈ میں
24 rotation
مکمل کر رہا ہے
تو گاڑی تو چلتی ہوئی نظر آئے گی لیکن ٹائر آپکو بالکل ساکن نظر آئے گا
فلم اور ٹیلی ویژن میں آپنے گاڑی کے ٹائرز کو پیچھے کی طرف گھومتے دیکھ ہوگا اسے
wheel effect
بھی کہا جاتا ہے
اس میں ویڈیو
24fps
پر کھینچی جا رہی ہوتی ہے
جبکہ ٹائر ایک ایک سیکنڈ میں
24
سے زیادہ بار گھوم رہا ہوتا ہے
اس طرح کا تجربہ آپ
گھر میں موجود پنکھے پر بھی کر سکتے ہیں
آپ ویڈیو بنانا شروع کریں اور پھر بٹن آن کر دیں
شروع میں پنکھا آپکو صحیح سمت میں چلتا ہوا نظر آئے گا
ایک وقت آئے گا جب ویڈیو میں پنکھا رکا ہوا محسوس ہوگا
پھر بعد میں اگر آپکا پنکھا ویڈیو کے فریم ریٹس سے تیز گھومتا ہوا تو وہ پیچھے کی طرف چلتا ہوا دکھائی دے گا
...
عامر اشفاق
Comments
Post a Comment