زمین کے متعلق 10 حیرت انگیز معلومات
زمین کے متعلق 10 حیرت انگیز معلومات
انسان چاند پر پہنچ چکا ہے اور مریخ پر جانے کی تیاریاں کر رہا ہے لیکن زمین کے بہت سے اسرار ایسے ہیں جو انسانوں کو اب تک معلوم نہیں ہوسکے۔زمین سے متعلق بہت سے حقائق ایسے بھی ہیں جو کافی عجیب و غریب ہیں۔ ذیل میں زمین سے متعلق چند عجیب و غریب حقائق بیان کیے جا رہے ہیں۔
1. زمین وہ واحد سیارہ ہے جس کا نام یونانی یا رومی دیو یوں یا دیوتاؤں کے نام پر نہیں رکھا گیا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ زمین کو اس کا نام کس نے دیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ زمین (earth) کا لفظ انگریزی لفظوں eor(th)e/ertha سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب گراؤنڈ یا میدان ہوتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ زمین کا لفظ جرمنی لفظ erde سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب بھی گراؤنڈ ہوتا ہے۔
2. زمین پر ایک براعظم زیلینڈیا (Zealandia) بھی ہے۔
ے تسمانتیس (Tasmantis) اور براعظم نیوزی لینڈ(New Zealand continent) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تقریبا زیر آب براعظمی جزو ہے جو آسٹریلیا سے توٹنے کے بعد 60-85 ملین سال قبل ڈوب گیا تھا
3. ایمزون کا برساتی جنگل افریقا کے صحرائے صحارا کی وجہ سے زرخیز ہے۔صحرائے صحارا سے فاسفورس بحراوقیانوس عبور کر کے ایمزون جنگل میں پہنچتا ہے اور جنگل کا زرخیر رکھتا ہے۔
4. زمین کی فضائی حقیقت میں چاند سے بھی پرے تک ہے۔ زمین کے جیوکرونا کی بیرونی تہہ 630,000 کلومیٹر کے فاصلے تک ہے۔
1994 5میں بولیویا میں آنے والے زلزلے سے پتا چلا کہ زمین کے نیچے 660 کلومیٹر کی گہرائی میں پہاڑ موجود ہیں۔
6. زمین کے کرہ فضائی سے آکسیجن آہستگی سے لیک ہو کر خلا میں جا رہی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی بیرونی فضا کا 90 ٹن مواد روز خلا میں لیک ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پچھلے 8 لاکھ سال میں فضا میں آکسیجن کا لیول 0.7 فیصد گر گیا ہے۔
7. ایک تحقیق کے مطابق اربوں سال پہلے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب زمین سے ٹکرایاتھا۔ یہ شہاب ثاقب اپنے ساتھ زمین پر موجود پانی کا نصف لے کر آیا تھا۔ زمین پر موجود پانی کا 2 فیصد سولر نیبولا سے آیا ہے۔
8. زمین کے شمالی نصف کرے کے منجمد جنگلات میں 15 ملین گیلین پارا موجود ہے۔عالمی درجہ حرارت بڑھنے سے یہ لیک بھی ہو سکتا ہے۔
9. ایک بڑا زلزلہ چھوٹے زلزلوں (آفٹر شاکس) کے ساتھ دیگر بڑے زلزلوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ ایک بڑے زلزلہزمین کے دوسری طرف (اینٹی پوڈ) بھی زلزلے کی وجہ بن سکتا ہے۔
10. زمین پر موجود تازہ پانی کا 75 فیصد گلیشئرز کی صورت میں محفوظ ہے۔ زمین پر جتنا بھی غیر منجمد تازہ پانی ہے اس کا 20 فیصد روس کی بیکال جھیل میں ہے۔
مذید معلومات کیلئے پیج کو لائک کریں ۔۔
Comments
Post a Comment