آٹو پائلٹ

♻ آٹو پائیلٹ

آپ دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کیلئے ائیر بس a380 میں بیٹھ جائیں تو یہ سولہ گھنٹے کی نان سٹاپ فلائٹ ہے. آپ 850 سے اوپر سواریوں میں ایک سواری سوچیں گے اس دیو ہیکل طیارے کو پائلٹ سولہ گھنٹے لگاتار کیسے چلا لیتے ہوں گے.؟؟ 445 ملین ڈالر کا یہ قیمتی جہاز اور 850 سواریوں کو ٹیک آف کے بعد آٹو پائلٹ کے حوالے کر دیا جاتا ہے.  پائلٹ پرسکون گپ شپ کرتے ہیں. انسٹرومنٹ پر نظر رکھتے ہیں. سیٹ کئے ہوئے کورس پر کنٹرول ٹاورز سے رابطہ رکھتے ہیں. جہاز آٹو پائلٹ اڑاتا ہے. یہاں تک کے لینڈنگ کے وقت پائلٹ واپس کنٹرول لے لیتا ہے.

آٹو پائلٹ جہاز کے اڑانے کا خودکار نظام ہے.  انسان میں بھی ایک آٹو پائلٹ ہوتا ہے. اس نظام کو neuro plasticity کہا جاتا ہے. جہاز کا آٹو پائلٹ سسٹم بھی انسان نے بنایا ہوتا ہے. جہاز اڑانے کا مکمل سسٹم اس میں فیڈ کیا ہوتا ہے.  اپنے آٹو پائلٹ سسٹم کو بھی آپ خود سیٹ کر سکتے ہیں.

آپ اگر ڈرائیور ہوں گاڑی چلاتے وقت آپ ساتھ کے لوگوں سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں. آپ کی نظریں سامنے سائیڈ کے شیشوں پر ہوتی ہیں. آپ کا بائیں ہاتھ گئیر پر ہوتا ہے. دائیں سٹیرنگ پر پیروں کے نیچے بریک ایکسیلیٹر اور کلچ ہوتے ہیں. کیا آپ ہر چیز کو سوچ سمجھ کر کررہے ہوتے ہیں؟؟ نہیں یہ خودکار ہو رہا ہوتا ہے. بلکل ویسے ہی جیسے ٹائپنگ کرتے آپ کی نظریں سکرین پر ہوتی ہیں.. کی بورڈ پر لفظ نہیں دیکھ رہے ہوتے. کیونکہ آپ لگاتار گاڑی چلا کر ٹائپنگ کر کے اسکا آٹو پائلٹ سسٹم بنا چکے.

ایسے ہی ہماری عادات ہیں. آپ زندگی کے کسی بھی وقت فیصلہ کر کے نئی عادت بنا سکتے ہیں. پرانی عادات ختم کر سکتے ہیں. بس آپ کو شروعات میں کچھ تکلیف ہوتی ہے. جب آپ بار بار ایک اچھی عادت کرتے ہیں.. یا بار بار اپنے آپ پر سختی کر کے بری عادت سے بچتے ہیں. تو neuro plasticity کا آٹو پائلٹ اچھی عادت کا نیوران تھریڈ آپ کے دماغ میں تخلیق کر دیتا ہے. یا بری عادات کا ختم کردیتا ہے.

اچھی عادات کی neuro plasticity آپ کا وہ آٹو پائلٹ ہے جس پر زندگی کا یہ سفر خوشگوار بنتا ہے. آپ زندگی سے لطف لینا شروع کردیتے ہیں.  صرف زندگی کے اہم فیصلوں میں آپ کو کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا ہوتا ہے. ورنہ ایک خودکار طریقے سے سفر چل رہا ہوتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

شعور اور لاشعور

نسوار کیا ہے