Posts

کلوننگ کیا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

کلوننگ کیا ہے ؟ (?what is cloning)  آج کے ترقی یافتہ دور میں کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہت حد تک سائنس اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہے۔اس جدید دور میں معمولی سی مشین سے لے کرانسانی صحت اور دل کی نازک مشینوں کو چلانے کیلئے سائنس کا علم ضروری ہے۔سائنس نے ہماری زندگی سوچ کردار اور رویوں کو بدل کر رکھ دیا ہے سائنس نے انسان کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کی ہے انسانوں کے اندر وسیع ا لنظری کو پیدا کیا ہے اور اس نے فطرت کے قوانین کو اس طریقے سے استعمال کرنا سیکھ لیا ہے کہ اس کی زندگی میں ایک انقلاب آ رہا ہے اس جدید دور میں نئے نئے سائنسی انکشافات سے عقل انسانی دنگ ہے ایک طرف سائنس نے موذی امراض کا علاج دریافت کیا سورج کی شعاؤں کو مسخر کیا ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی تحقیق سے آج لاکھوں افراد جو اولاد کی نعمت سے محروم تھے اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں معزز قارئین جہاں سائنسی ترقی انسان کیلئے مفید ہے وہاں اس کی اپنی ایجادات نے ہی اسے مشکلات و مصائب میں گرفتار کر دیا ہے اور یہی ایجادات اس کیلئے خطرات کا سبب بن رہی ہیں یہ دہشت و بربریت ہیرو شیما اور ناگا ساکی کی تباہی انہی ایجادات کی بدولت انسانیت تباہی و...

کائنات کے دس راز

کائنات کے بارے میں 10 ایسے راز جو شاید آپ نہیں جانتے ہونگے کائنات کا نام سنتے ہی ہم لوگوں کے زہن میں تجسس بھرے سوال اٹھتے ہیں کیونکہ کائنات میں ایسے حیرت انگیز چیزیں موجود ہیں جو ہماری عقلوں کو حیران کرنے کیلئے کافی ہے۔ آج ہم کائنات میں موجود کچھ ایسے راز آپ لوگوں سے شئیر کرے گے جو شاید آج سے پہلے آپ لوگوں نے نہیں دیکھے ہوگے۔ 1۔۔ یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ کائنات پھیل رہی ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ ہماری کائنات میں ایسی کوئی بھی شے نہیں جو حرکت میں نہ ہو مطلب ہر ایک چیز اس کائنات میں حرکت کررہی ہے جیسے زمین سورج کے گرد گھوم رہی ہے تو سورج کہکشاں کے مرکز کے گرد گھوم رہا ہے اور کہکشاں خود کائنات میں 550 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تیر رہی ہے۔ اسی طرح کائنات میں موجود ہر ایک شے حرکت کررہی ہے۔ 2۔۔ ہماری کائنات مکمل خاموش ہے مطلب آپ خلاء میں کوئی آواز نہیں سن سکتے کیونکہ آواز سننے کیلئے آپ کو ایک میڈیم کی ضرورت ہوگی جو سپیس میں نہیں ہے اسلئیے سائنسدان خلاء میں ریڈیوں سگنلز کا استعمال کرکے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ 3-- سائنسدانوں نے ایک سیارہ دریافت کیا ہے جسکا نام 55 کیسری ای ہے۔ یہ ...

جب میری وفات ہوئی

موسم سرما کی ایک انتہائی ٹھٹھرتی شام تھی جب میری وفات ہوئی۔ اس دن صبح سے بارش ہو رہی تھی۔ بیوی صبح ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی۔ ڈاکٹر نے دوائیں تبدیل کیں مگر خلافِ معمول خاموش رہا۔ مجھ سے کوئی بات کی نہ میری بیوی سے۔ بس خالی خالی آنکھوں سے ہم دونوں کو دیکھتا رہا۔ دوپہر تک حالت اور بگڑ گئی۔ جو بیٹا پاکستان میں تھا، وہ ایک تربیتی کورس کے سلسلے میں بیرون ملک تھا۔ چھوٹی بیٹی اور اس کا میاں دونوں یونیسف کے سروے کے لیے کراچی ڈیوٹی پر تھے۔  لاہور والی بیٹی کو بھی میں نے فون نہ کرنے دیا کہ اس کا میاں بے حد مصروف ہے اور بچوں کی وجہ سے خود اس کا آنا بھی مشکل ہے۔  رہے دو لڑکے جو بیرون ملک ہیں، انہیں پریشان کرنے کی کوئی تُک نہ تھی!  یوں صرف میں اور بیوی ہی گھر پر تھے اور ایک ملازم! جو شام ڈھلے اپنے گھر چلا جاتا تھا۔ عصر ڈھلنے لگی تو مجھے محسوس ہوا کہ نقاہت کے مارے بات کرنا مشکل ہو رہا ہے۔  میں نے اپنی پرانی ڈائری نکالی، بیوی کو پاس بٹھا کر رقوم کی تفصیل بتانے لگا جو میں نے وصول کرنا تھیں اور جو دوسروں کو ادا کرنا تھیں۔  بیوی نے ہلکا سا احتجاج کیا۔  ”یہ تو آپ کی پرانی عادت ہ...

خراب لوبیا کے دانے

میری اماں لوبیا بہت شوق سے بناتی تھیں مگر پکانے سے پہلے انکو صاف کرتیں اور گندے اور خراب دانوں کو پیچھے صحن میں پھینک دیتی تھی صرف اچھے دانوں کو پکاتیں تھیں ......... مگر جیسے ہی بارش آتی.......  یہ گندے اور خراب دانے بیج بن جاتے اور پھوٹ پڑتے تھے اور صحن ہریالی سے بھر جاتا تھا اور یہ بہت خوبصورت احساس ہوتا تھا     کس قدر دلچسپ بات ہے کہ وہی انسان جس نے انکو خراب جان کر پھینکا ہوتا وہ انکو دیکھ کر خوش ہو جاتا اور انکی دیکھ بھال کے بعد انکا خوب فائدہ اٹھاتا اب میری بات سنیں   😊رونا نہیں جب آپکو صحن میں اکیلا پھینک دیا جائے  😊اسوقت بھی نہیں رونا جب آپکو ریجیکٹ کر دیا جائے  😊اسوقت بھی نہیں رونا جب وہ آپکو کمتر ثابت کر رہے ہوں  😊 کوئی بوجھ سمجھے 😊 کوئی بہت گیا گزرا جانے  😊بھلے سے  کوئی احساس دلائے کہ یہ ماضی کی غلطیوں کا  بھگتان ہے  گھبرانا نہیں ہے  ❤بارش آئے گی❤ صبر کرنے والوں کے لیے اجر ہے اور یہ اللہ پاک کا وعدہ ہے  یاد رکھنا !!! وہء لوگ جنھوں نے آپکا انکار کیا تھا خود آپکو بلانے آئیں گے    اللہ پاک اپن...

محبت اور محبوب

"Life is to be fortified by many friendships. To love and to be loved is the greatest happiness of existence. " – Sydney Smith ایک مرتبہ ایک نوجوان کو ابن سینا کے پاس علاج کے لیے لایا گیا جو بظاہر کوئی بیماری نہ ہونے کے باوجود گھلتا چلا جارہا تھا۔ ابن سینا نے اس کی نبض پر ہاتھ رکھا اور اس سے ادھر ادھر کے لوگوں اور علاقوں‌ کی بات چیت کرنے لگے۔ جب اس کی محبوبہ کے محلے اور گھر کا ذکر آیا تو اس کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ ابن سینا نے اس میں عشق کی بیماری یعنی لو سکنس تشخیص کی اور علاج یہ بتایا کہ اس کو اپنی معشوقہ سے ملا دیا جائے۔ اس کہانی کا انجام اچھا ہوا۔ love sickness ہر محبت کی کہانی کا انجام ضروری نہیں‌ کہ وصال سے ہی اچھا ہو، کبھی کبھار محبت میں‌ گرفتار افراد ایک دوسرے سے اس قدر مختلف ہوتے ہیں کہ ان کا الگ ہوجانا ہی ان کی اور ان کے اردگرد کے افراد کی زندگی کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ محبت کرنے کا یہ مطلب نہیں‌ کہ ہم جن لوگوں‌ سے محبت کرتے ہوں ان کو اپنے قبضے میں‌ رکھیں بلکہ محبت اپنے پیاروں‌ کو قید سے آزاد کردینے کا نام ہے۔ محبت ایک طاقت ور جذبہ ہے۔ محبت ایک طرف انسانوں‌ کو اور معا...

فالج کی خاموش علامات

فالج کی خاموش علامات فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔ فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔...

معدے کی جلن؛ اور تیزابیت ختم کرنے کے آسان طریقے

معدے کی جلن اور تیزابیت ختم کرنے کے آسان طریقے سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ آپ کو کن غذاﺅں کی وجہ سے جلن اور تیزابیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر مصالحہ دار غذائیں، ترش پھل، چائے کافی اور چکنائی والی غذائی اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں، پنیر اور تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کریں اور کم چربی والا گوشت اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔ وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفعہ کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں: ٭ چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔ ٭ روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔ ٭ کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ ٭ تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔ ٭ ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے۔ ٭ روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔ ٭ رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔ ٭ کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔ ٭ کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔ ٭ اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔ ٭ لونگ کو کچھ دیر چوسنے...