سائنسی موت
#سائنسی_موت موت کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں سائنسی طور پر موت کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟ "سائنس کے مطابق موت تب ہوتی ہے جب دماغ مردہ ہوجائے۔ اس عمل کو "Biological death" کہا جاتا ہے۔ موت کی چاہے کوئی بھی وجہ ہو، ایک انسان یا جانور تب مرتا ہے جب اسکے دماغ کے خلیے اتنی تعداد میں مردہ ہو جائیں کہ دماغ اور جسم کا رابطہ منطقہ ہوجائے جس وجہ سے جسم کوئی بھی اندرونی یا بیرونی فعل انجام نہ دے سکے (کیونکہ جسم کو زندہ رہنے کے لیے ضروری سب فعل انجام دینے کے سگنل دماغ سے ہی آتے ہیں) اور اس صورتحال کو واپس بدلا نہ جاسکے۔" لیکن سائنس موت کی ایک اور بنیادی وجہ بھی بتاتی ہے جسے "clinical death" کہا جاتا ہے۔ Clinical death تب ہوتی ہے جب ایک انسان کا دل، گردشِ خون اور سانس کا نظام رک جائے۔ پھر یہی clinical death انسان کو Biological death کی طرف ہے جاتی ہے۔ یعنی کہ اگر کسی کے دل کی دھڑکن رک گئی جس وجہ سے اسکے خون کی گردش رک گئی جس وجہ سے اسکے دماغ کے خلیوں کو آکسیجن اور خوراک نہیں ملے گی اور دماغی خلیوں کی موت واقع ہوجائے گی (Biological death) سو اس طرح س...