Posts

Showing posts from April, 2021

آج سے ‏سو ‏سال ‏بعد

آج سے 100 سال بعد مثال کے طور پر 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے, اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوں گی, انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچتا ہو گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے.  سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے، اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں۔۔  ابھی زندگی باقی ہے ۔۔ غور کریں اور بدلیں..  اے اللہ ہمیں ہدایت دے.. اے اللہ ہمارا انجام اچھا کر..

خون ‏دینے ‏کے ‏فائدے

*سوال: خون دینے کا سب سے بڑا نقصان کیا ہے؟* جوآب: خون دینے کا نقصان کوئی نہیں البتہ بڑا فائدہ ہے کہ ریگولر  خون دینے والے فرد کو دل کے دورے اور کینسر کے چانسس باقی افراد کے مقابلے میں %95 کم ہوتے ہیں۔ یہ ریسرچ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہے۔ *سوال: کسی کو خون کا عطیہ دینے کے بعد کتنے دنوں میں خون بن جاتا ہے ؟* جواب: خون عطیہ کرنے کے تین دن میں کمی پوری ہو جاتی ہے جبکہ 56 دنوں میں خون کے مکمل خلیات بن کر تازہ خون رگوں میں دوڑنے لگتا ہے۔ *سوال:پرانا خون زیادہ طاقتور ہوتا ہے یا نیا بننے والا ؟* جواب: نیا بننے والا خون پرانے کی بنسبت زیادہ فریش اور طاقتور ہوتا ہے۔ *سوال:  خون دینے کے فوائد کیا ہیں ؟* جواب:  خون دینے کا سب سے بڑا فائدہ ایک تو صدقہِ جاریہ میں حصہ ڈالنا ہے جو قیامت تک نسل درنسل آپ کیلئے ثواب کا موجب ہے۔ اس کا دوسرا بڑا فائدہ خون میں آئرن کی مقدار بیلنس رکھنا اور سب سے بڑا  فائدہ صحت مند اور فریش زندگی گزارنا ہے۔ ریگولر خون دینے والے کی جلد دوسروں کی بنسبت زیادہ عرصے تک جوان اور صحتمند رہتی ہے۔ اس کا ایک فائدہ مفت میں خون کی اسکرینگ بھی ہے۔ *سوال: خون سال م...