فنکار ڈاکو
💰 فنکار ڈاکو 💰 میں پوری قوت سے بھاگ رہا تھا پولیس کے دو سپاہی صرف دو قدم کے فاصلے پر میرے پیچھے اسی سپیڈ سے بھاگ رہے تھے ایک سپاہی گندی گالیاں نکال رہا تھا اور کہہ رہا تھا رُک جا تُو بچ جائے تجھے کچھ نہیں کہوں گا لیکن مجھے پتہ تھا پولیس والوں کا وعدہ کتے کی دم جیسا ہوتا ہے جسے چھوڑیں تو فطرت کے مطابق مُڑ جاتی ہے اگر آج میں موقع واردات سے پکڑا گیا توپولیس والوں نے سب سے پہلے مجھے مارمار کر ادھ مووا کر دینا ہے کیونکہ میں اُن سےایک شکاری کے ہاتھ سے پھسلی ہوئ مچھلی کی طرح نکل کے بھاگا تھا میں انتہائ دبلا پتلا تھا پر وہ دونوں سخت جان پینڈو تھے پچھلے دس بارہ منٹ سے مسلسل تیز سپیڈ سے میرے پیچھے بھاگ رہے تھے تھک ہی نہیں رہے تھے اچانک میرے سر پر انتہائ زور سے کوئ سخت اور بھاری چیز لگی شدید درد کی اک لہر میرے جسم میں سرائیت کر گئ میری آنکھوں کے سامنے ایک لمحے کیلئے اندھیرا چھا گیا لیکن میں رکا نہیں اور پوری قوت سے اپنے اعصاب کو قابو کیا اور بھاگتا رہا تھوڑا آگے جاکر مجھے بوٹوں کی آواز آنی بند ہوگئ میں نے رفتار تھوڑی ک...