دنیا کے 8 مہنگے ترین زہر !
دنیا کے 8 مہنگے ترین زہر ! ______________________________ تحریر: حسن خلیل چیمہ ________________________________________________ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ایک سکیم نکلی تھی شاید آپ نے بھی اس کے بارے میں سن رکھا ہو گا جس کے مطابق اگر آپ مطلوبہ زہریلا جانور پکڑ کر اگر مخصوص فرم کو دیتے ہیں تو آپ کو کروڑوں روپے انعام دیا جائے گا جس میں کالا بچھو ، کوبرا سانپ اور کچھ مخصوص چھپکلیاں شامل تھیں ۔ ان فرمز کا کہنا تھا کہ ہم ان جانوروں کو اس لئے پکڑتے ہیں کیونکہ ہمیں ان سے ادویات تیار کرنا ہوتی ہیں اور ہمیں خود وسیع پیمانے پر پکڑنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے اس لئے یہ کام ہم نے کسی بھی عام انسان کے سپرد کر رکھا ہے جسے ہم مطلوبہ جانور پکڑنے پر اچھا معاوضہ دیتے ہیں ۔ پہلے جو لوگ ان جانوروں کا شکار کرتے تھے جب ان سے پوچھا جاتا تو ان کا جواب یہ ہوتا کہ ہم یہ جانور پکڑ کے کمپنی کو دیتے ہیں اور کمپنی ان جانوروں کو مار کر اس سے کوئی خاص دوا تیار کرتی ہے اس لئے انھوں نے جانوروں کی قیمت مقرر کر رکھی ہے ۔ یہ بات مجھے اس لئے معلوم ہے کیونکہ میرا ایک دوست بھی ایک ایسے ہی زہریلے بچھو کے شکار ...